image
Tuesday, Apr 16 2024 | Time 14:54 Hrs(IST)
Regional

مودی وارانسی کو ڈھائی ہزار کروڑ کا دیوالی ۔چھٹ کاتحفہ دیں گے : یوگی

مودی وارانسی کو ڈھائی ہزار کروڑ کا دیوالی ۔چھٹ کاتحفہ دیں گے : یوگی

وارانسی، 8نومبر (یو این آئی) اترپردیش کے وزیراعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی 12نومبر کو دیوالی اور چھٹ کے تہواپر ’تحفہ‘ کے طورپر وارانسی میں تقریباََ ڈھائی ہزار کروڑ کے ترقیاتی پروجیکٹوں کی نقاب کشائی اور سنگ بنیاد رکھیں گے جس کے لئے یہاں کے لوگوں کو اپنے گھروں پر دیوالی کے چراغ جلائے رکھ کر ابھی سے خوشیاں منانی چاہئیں۔
مسٹر مودی کے پارلیمانی حلقہ کے رام نگرمیں گنگا کے ساحل پر واقع ملک کے پہلی ملٹی ماڈل ٹرمنل (بندرگاہ) ، بابت پور۔وارانسی چار لین روڈ سمیت کئی اہم پروجیکٹوں زمینی معائنہ اور کاموں کے جائزہ کے بعد مسٹر یوگی نے نامہ نگاروں سے کہاکہ تیاریاں تقریباََ مکمل کرلی گئی ہیں۔ وزیراعظم 12نومبر کو دن میں تقریباََ 12بجے یہاں پہنچیں گے اور ایک شاندار تفریب میں کئی پروجیکٹوں کو قوم کے نام وقف کرنے کے ساتھ ساتھ کچھ کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
مسٹر یوگی نے کہاکہ وزیراعظم جی اپنے پارلیمانی حلقہ کے تئیں کتنے حساس ہیں یہ یہاں ان کے ذریعہ کرائے جارہے ترقیاتی کاموں سے پتہ چلتا ہے۔
مدیران یہاں سے سابقہ سلسلہ دیکھیں
یو این آئی۔ م ع۔ 2245

خاص خبریں
حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

حکومت بنتے ہی اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کریں گے: راہل

نئی دہلی، 16 اپریل (یواین آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے آج پھر مودی حکومت کی اگنی پتھ اسکیم پر تنقید کرتے ہوئے اسے فوجیوں کی توہین قرار دیا اور کہا کہ اگر مرکز میں کانگریس کی حکومت بنتی ہے تو اگنی پتھ اسکیم کو منسوخ کردیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کی 12ویں فہرست جاری، سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان

بی جے پی کی 12ویں فہرست جاری، سات امیدواروں کے ناموں کا اعلان

نئی دہلی، 16 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے آج لوک سبھا انتخابات کی 12ویں فہرست میں اتر پردیش، پنجاب، مہاراشٹر اور مغربی بنگال کی سات نشستوں کے لیے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔

...مزید دیکھیں
سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر میں بچوں اور کچھ لوگوں سے بھری کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی، بچائو آپریشن جاری

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) سری نگر کے بٹوارہ گنڈ تل علاقے میں منگل کی صبح کچھ لوگوں اور بچوں سے بھری ایک کشتی دریائے جہلم میں ڈوب گئی جس کے نتیجے میں کئی افراد کےلاپتہ ہونے کا خدشہ ہے۔

...مزید دیکھیں
ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

ایکواڈور کے ساحلی علاقے میں مسلح حملے میں تین افراد ہلاک، دو زخمی

کوئٹو، 16 اپریل (یو این آئی) جنوب مغربی ایکواڈور کے ساحلی صوبہ گویا کے سمبورونڈن علاقے میں مسلح حملے میں دو پولس افسروں سمیت تین افراد ہلاک اور دو زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
مین پوری میں بی ایس پی امیدوار کی تبدیلی سے لڑائی ہوئی دلچسپ

مین پوری میں بی ایس پی امیدوار کی تبدیلی سے لڑائی ہوئی دلچسپ

مین پوری، 16 اپریل (یو این آئی) مین پوری لوک سبھا سیٹ سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے امیدوار جیویر سنگھ کی نامزدگی کے بعد الٹ پھیر میں بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) نے اپنا امیدوار تبدیل کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

کشمیر میں موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں بہتری واقع

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) وادی کشمیر میں دو دنوں کی موسلا دھار بارشوں کے بعد موسم میں قدرے بہتری واقع ہوئی ہے اور اس دوران وادی کے شبانہ درجہ حرارت میں گراوٹ درج ہوئی ہے۔

...مزید دیکھیں
جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے: محبوبہ مفتی

جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے: محبوبہ مفتی

سری نگر، 16 اپریل (یو این آئی) پی ڈی پی صدر اور سابق وزیر اعلیٰ محبوبہ مفتی کا الزام ہے کہ جموں وکشمیر کو ایک کھلی جیل میں تبدیل کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں

حسرت ٹائٹل گیت لکھنے کے ماہر تھے

15 Apr 2024 | 10:27 AM

ممبئی، 15اپریل (یو این آئی) ہندی فلموں میں جب بھی ٹائٹل گیتوں کا ذکر ہوتا ہے، نغمہ نگار حسرت جے پوری کا نام سب سے پہلے لیا جاتا ہے۔ ویسے تو حسرت جے پوری نے ہر طرح کے گیت لکھے لیکن فلموں کے ٹائٹل گیت لکھنے میں انہیں مہارت حاصل تھی۔

...مزید دیکھیں
image