RegionalPosted at: Jul 12 2020 7:42PM اترپردیش میں اب ہر ہفتے اور اتوار کو بند رہیں گے بازار،گھرسے نکلنے پر بھی ہوگی پابندی
لکھنؤ،12 جولائی(یواین آئی)اترپردیش کی یوگی آدتیہ ناتھ حکومت نے کورونا وائرس کی چین کو توڑنے کےلئے ریاست میں پابندیوں کوپھر سے ہر ہفتے اور اتوار کو نافذ کرنے کا فیصلہ کیا ہے مسٹر یوگی نے اتوار کو ٹیم 11 کی باقاعدہ میٹنگ میں ریاست کے وزرا اور سینئر حکام کے ساتھ غور و خوض کرنے کے بعد اس ضمن میں فیصلہ کیا ایک سینئر افسر نے فیصلے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ سبھی بازار،تجارتی ادارےاور سڑک ٹریفک ہفتے کے آخر میں بند رہیں گے۔اب سبھی بازار پیر سے جمعہ تک کھلیں گے اور وہ دو دنوں کےلئے بند رہیں گے۔
یہ پابندی جمعہ کی رات سے شروع ہوگی اور ہر ہفتے پیر کی صبح ختم ہوگی۔
جاری۔یواین آئی۔اےایم۔