RegionalPosted at: Jan 21 2020 1:19PM اتر پردیش میں گھنے کہرے کے سبب سڑک حادثات،10افراد کی موت
لکھنؤ، 21 جنوری (یواین آئی) اترپردیش میں گھنے کہرے کی وجہ سے دو مختلف علاقوں میں ہونے والے سڑک حادثات میں 10افراد ہلاک ہوگئے۔
پولیس ذرائع نے منگل کو یہاں بتایا کہ امیٹھی کوتوالی علاقے کے لالہ کا پروا بھریتھا کے رہنے والے 5 افراد پیر کودیر رات بولیرو سے گوری گنج علاقے کے سنبھاوا گاؤں ایک عیادت میں آئے ہوئے تھے۔ دیر شام ضلع اسپتال میں داخل ایک مریض کی عیادت کے بعد تمام لوگ بولیرو سے واپس گھر جا رہے تھے۔ اس دوران گھنے کہرے کی وجہ سے گوري گنج- امیٹھی شاہراہ پر امیٹھی کوتوالی علاقے کے بارہ ماسی قصبہ کے قریب سامنے سے آ رہے ٹرک نے بولیرو کو ٹکر مار دی۔
اس حادثے میں بولیروپر سوار سریندر کشیپ (45)، شري چند (42)، كلپناتھ (43)، دھیرج (38) اور منوج (27) کی موقع پر ہی موت ہو گئی اور ایک زخمی ہو گیا۔ زخمیوں کواستپال میں داخل کرایا گیا ہے۔
جاری،یواین آئی،اظ