RegionalPosted at: Dec 15 2018 10:29AM یوگی نے ڈیزاسٹر مینیجنگ اتھارٹی کی عمارت کے لئے زمین اور فنڈ فراہم کی ہدایات دیں
لکھنؤ، 15 دسمبر (یو این آئی) اترپردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے اتر پردیش میں ڈیزاسٹر مینیجنگ اتھارٹی کے عمارت کے لئے زمین اور فنڈز فراہم کرنے کی ہدایات دی ہیں۔
سرکاری ترجمان نے یہاں یہ اطلاع دی۔ وزیر اعلی نے یہ ہدایت جمعہ کی شام یہاں لوک بھون میں اتر پردیش میں ڈیزاسٹر مینیجنگ اتھارٹی کی عمارت سے متعلق ایک پریزنٹیشن کے دوران دی۔ انہوں نے کہا کہ آبادی کے لحاظ سے اس بڑی ریاست میں قدرتی آفات سے نمٹنے کے لئے پہلے سے تیاری ضروری ہے۔ اس کے لئے آفت انتظام اتھارٹی کو سبھی ضروری سہولیات سے لیس اور مکمل طور پر فعال ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا کہ ریاست ڈیزاسٹر مینیجنگ اتھارٹی کی طرف سے آفت کی صورت میں اٹھائے جانے والے اقدامات اور انتظامات سے متعلق محدود مدت کے پروگرام تیار کرکے، گرام پردھان، بی ڈی سی ممبران، کونسلر وغیرہ کو تربیت دی جائے۔اسی طرح کے تربیت افسران، ملازمین اور سول ڈیفنس سے وابستہ افراد کو بھی دی جائے۔ یہ تربیت، کام کو متاثر کئے بغیر مرحلہ وار طریقے دی جانی چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ تربیت حاصل کرنے والوں کو سرٹیفکیٹ بھی دیئے جائیں۔
یو این آئی۔ این یو۔