image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 07:30 Hrs(IST)
Regional

یوپی میں دوا سازی کے بڑے سنٹر کی تمام خوبیاں موجود:یوگی

یوپی میں دوا سازی کے بڑے سنٹر   کی تمام خوبیاں موجود:یوگی

وارانسی:04فروری(یواین آئی) فارما سیکٹر سے جڑے ماہرین، اسٹیک ہولڈر، کاروباریوں کو اترپردیش میں سرمایہ کاری کے لئے مدعو کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آنے والے وقت میں یہ صوبہ دوا سازی کا ایک بڑا سنٹر بن کر ابھرے گا۔
دو روزہ دورے پر وارانسی پہنچے یوگی نے ہفتہ کو یہاں بابت پور واقع ایک کالج احاطے میں منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں فارما سیکٹر کے لئے وافر انسانی قوت، بہتر روڈ کنکٹی وٹی، لینڈ بینک اور محفوظ ماحول دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ نو سالوں میں فارما سیکٹر میں بہت سے نئے کام ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہندوستان دنیا کے فارما بازار میں بڑے کردار میں نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوا سازی کے سیکٹر میں جو امکانات دنیامیں ہندوستان کے اندر ہے وہیں امکانات ہندوستان کے اندر اترپردیش میں ہے۔ اس شعبے میں کام کررہے ماہرین ، ریسرچ فیلو،اسٹیک ہولڈرس اور طلبہ۔ طالبات کو اپنے روشن مستقبل کے لئے پر اعتماد ہو کر اس میں کام کرنا چاہئے۔
وزیر اعلی نے بتایا کہ فارمیسی سیکٹر میں کوالی کا دھیان رکھتے ہوئے وقت مقررہ کے اندر کام کریں گے تو ہندوستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے مارکیٹ پر ہمارا قبضہ ہوسکتا ہے۔ یوپی میں بھی اس شعبے میں لامحدود امکانات ہیں۔ تقریبا 30کروڑ لوگ یوپی کی طبی خدمات پر منحصر ہیں۔ لکھنؤ اور پٹنہ کے درمیان دوا کے صرف دو بڑے بازار وارانسی اور گورکھپور میں ہے۔
پٹنہ تک دوائیوں کی سپلائی وارانسی اور کاٹھمانڈو تک دوا کی سپلائی گوکھپور سے ہوتی ہے۔ ایسے میں اس فیلڈ میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ریسرچ ورک کے ساتھ ہی نئے اداروں کی بھی تعمیر کرنی ہوگی۔ ہم نے عزم کرلیا تو دنیان کے اسٹیج پر ہندوستان کی قوت ضرور اپنا نشان چھوڑے گی۔ہم نے نئے ہندوستان کی نئی تصویر کو دیکھ ہے۔ہندوستان کو جی۔20کی قیادت ملنا معمولی حصولیابی نہیں ہے۔عالمی اسٹیج پرہندوستان کی حصولیابیوں کو دکھانے کا یہ ہمارے پاس سب س سنہرا موقع ہے۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
عالمی معیار کی تعلیم اور خدمات فراہم کرنا ایمس اداروں کی ایک بڑی کامیابی ہے: مرمو

عالمی معیار کی تعلیم اور خدمات فراہم کرنا ایمس اداروں کی ایک بڑی کامیابی ہے: مرمو

رشی کیش، 23 اپریل (یو این آئی) صدر دروپدی مرمو نے منگل کو اتراکھنڈ کے رشی کیش میں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) کے چوتھے کانووکیشن میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی نہوں نے کہا کہ طب کے شعبے میں عالمی معیار کی تعلیم اور خدمات فراہم کرنا ایمس، رشی کیش اور دیگر تمام ایمس اداروں کی ایک بڑی قومی کامیابی ہے تدریسی ہسپتالوں کے طور پر ایمس اداروں نے بہترین معیار قائم کیے ہیں اس کے لیے میں ایمس اداروں سے وابستہ تمام لوگوں کی تعریف کرتی ہوں۔

...مزید دیکھیں
دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے لیے ریزرویشن کبھی ختم نہیں ہوگا : مودی

دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے لیے ریزرویشن کبھی ختم نہیں ہوگا : مودی

ٹونک، 23 اپریل (یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے کانگریس پر ہمیشہ خوش کرنے اور ووٹ بینک کی سیاست کرنے اور درج فہرست ذات اور درج فہرست قبائل کے ریزرویشن کو کم کرکے مسلمانوں کو ریزرویشن دینے کی کوشش کرنے کا الزام لگاتے ہوئے منگل کو ایک کھلے فورم سے اس بات کی ضمانت دی کہ دلتوں، پسماندہ طبقات اور قبائلیوں کے لیے ریزرویشن کبھی ختم نہیں ہوگا اور نہ ہی اسے مذہب کے نام پر تقسیم ہونے دیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
عدالت نے کیجریوال، کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک  کی توسیع کردی

عدالت نے کیجریوال، کویتا کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک کی توسیع کردی

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) دہلی کی ایک خصوصی عدالت نے منگل کو مبینہ ایکسائز پالیسی 2021-22 گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کے کیس میں تہاڑ جیل میں بند وزیر اعلی اروند کیجریوال کی عدالتی تحویل میں 7 مئی تک توسیع کر دی راؤز ایونیو میں واقع کاویری باویجا کی خصوصی عدالت نے متعلقہ فریقوں کے دلائل سننے کے بعد عام آدمی پارٹی (آپ) کے رہنما مسٹر کیجریوال کی عدالتی حراست میں توسیع کا حکم دیا سنٹرل بیورو آف انویسٹی گیشن (سی بی آئی) اور انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) سے متعلق مقدمات کے لیے خصوصی جج کاویری باویجا نے ایکسائز پالیسی سے متعلق کیس کے ملزمان میں بھارت راشٹر سمیتی کی لیڈر کے۔

...مزید دیکھیں
غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں: ایرانی صدر

غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں: ایرانی صدر

لاہور، 23 اپريل (یو این آئی) ایران کے صدر ابراہیم رئیسی نے کہا ہےکہ غزہ سے متعلق اصولی مؤقف پر پاکستان کو سراہتے ہیں، اسرائیل سے جنگ میں فلسطینی کامیاب ہوں گے ایرانی صدر نے لاہور آمد کے موقع پر مزار اقبال پر حاضری دی جہاں انہوں نے علامہ قبال کی قبر پر پھول رکھے اور فاتحہ خوانی کی اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی صدر نے کہا کہ علامہ اقبال کی شخصیت ہمارے لیے بہت اہم ہے کیونکہ علامہ اقبال نے پیغام دیا کہ کیسے استعمار کے خلاف کھڑے ہونا ہے۔

...مزید دیکھیں
آئین ہندکے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کے خلاف ہیں: نجیب جنگ

آئین ہندکے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کے خلاف ہیں: نجیب جنگ

نئی دہلی، 23اپریل (یو این آئی) آئین کے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کی مخالفت کرتے ہوئے جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سابق وائس چانسلر اور دہلی کے سابق لیفٹننٹ گورنر نجیب جنگ نے کہا کہ وہ آئین ہندکے بنیادی ڈھانچے میں کسی طرح کی تبدیلی کے خلاف ہیں۔

...مزید دیکھیں
اسلام دوسرے مذاہب کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

اسلام دوسرے مذاہب کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 23 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ اسلام ہمیں دوسرے مذہبوں کی عزت کرنے کا درس دیتا ہے انہوں نے کہا کہ مسلمان کبھی کسی ماں یا بہن کا منگل سوترا نہیں چھین سکتا ہے موصوف صدر نے ان باتوں کا اظہار منگل کے روز یہاں پارٹی ہیڈ کوارٹر پر نامہ نگاروں کے ساتھ بات کرنے کے دوران کیا۔

...مزید دیکھیں
ریلائنس انڈسٹریز قبل از ٹیکس منافع میں 1 لاکھ کروڑ روپے کاہندسہ  عبور کرنے والی پہلی ہندوستانی کمپنی بنی

ریلائنس انڈسٹریز قبل از ٹیکس منافع میں 1 لاکھ کروڑ روپے کاہندسہ عبور کرنے والی پہلی ہندوستانی کمپنی بنی

ممبئی 23اپریل (یو این آئی) ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ (آر آئی ایل) نے مارچ 2024 کو ختم ہونے والے سال کے لیے 10 لاکھ کروڑ روپے 119.9) بلین ڈالر) کی مجموعی آمدنی کی اطلاع دی ہے، جو صارفین میں مسلسل ترقی کی رفتار سے سال بہ سال 2.6 فیصد زیادہ ہے جیوپلیٹ فارمز کی آمدنی میں سال بہ سال میں 11.7 فیصد اضافہ ہوا، جس کی وجہ نقل و حرکت اور گھروں میں 42.4 ملین صارفین کی مضبوط اضافہ اور اے آر پی یو میں مکس بہتری کا فائدہ ہے۔

...مزید دیکھیں

ایشیائی ممالک شدید گرم موسم کی زد میں : اقوام متحدہ

23 Apr 2024 | 6:35 PM

اقوام متحدہ، 23 اپریل (یو این آئی) اقوام متحدہ کے موسم اور موسمیاتی ادارے نے تشویش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ ایشیائی ممالک میں گرمی کی لہر کے اثرات انتہائی سنگین ہوتے جا رہے ہیں اور گلیشیئروں کے پگھلنے سے آنے والے وقت میں خطے میں پانی کا شدید بحران پیدا ہو جائے گا۔

میری ماں کا منگل سوتر ملک پر قربان ہواہے: پرینکا

23 Apr 2024 | 11:31 PM

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) کانگریس جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے وزیر اعظم نریندر مودی پر اشتعال انگیز اور توجہ بھٹکانے والے بیانات دینے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ وہ کانگریس کی حکومت بننے پر خواتین کا منگل سوتر چھیننے کی بات کر رہے ہوں، لیکن حقیقت یہ ہے کہ ان کی ماں کا منگل سوتر اس ملک پر قربان ہوا ہے۔

آئی پی ایل کے 39ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

23 Apr 2024 | 11:56 PM

چنئی، 23 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں منگل کو کھیلے گئے 39ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل کچھ یوں ہے:-ٹیم……………….…میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز .............8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز.......7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد ......7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس..........8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز .............8......4.....4.....0.......8........0.415گجرات ٹائٹنز ................8......4.....4......0......8.......-1.055ممبئی انڈینز..................8......3.....5.....0.......6......-0.227دہلی کیپٹلز ...................8......3.....5......0......6......-0.477پنجاب کنگز ..................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور........8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

سنجے بھوشن پٹیالہ منداکنی کے ہاتھوں آئی سی سی اے 2024 ایوارڈ سے سرفراز

سنجے بھوشن پٹیالہ منداکنی کے ہاتھوں آئی سی سی اے 2024 ایوارڈ سے سرفراز

23 Apr 2024 | 5:13 PM

ممبئی، 23اپریل (یو این آئی)ہندوستانی فلم اور تفریحی دنیا میں سنجے بھوشن پٹیالہ کو آج ایک اور اعزاز سے نوازا گیا۔ آئی سی سی اے (انٹرنیشنل کنٹینٹ کریٹر ایوارڈ) کی تقریب آج ہوٹل سہارا، ممبئی میں منعقد ہوئی اس تقریب میں ہندوستان اور بیرون ملک سے کئی بڑی شخصیات نے شرکت کی  اسی تقریب میں تفریحی میدان میں مختلف پہلوو¿ں سے اپنی صلاحیتوں سے لوگوں میں ایک خاص مقام بنانے والے ہنرمندوں کو خراج تحسین پیش کرنے کا پروگرام جاری تھا۔ اس میں فلم پروموٹر کم سلیبرٹی منیجر سنجے بھوشن پٹیالہ کو بین الاقوامی سطح کی ہندوستانی اداکارہ منداکنی کے ہاتھوں انٹرنیشنل کنٹینٹ کریٹر ایوارڈ 2024 دیا گیا۔ منداکنی اپنے وقت کی سب سے مقبول اور خوبصورت اداکاراو¿ں میں سے ایک تھیں اور اس وقت کوئی اور اداکارہ ان کا مقابلہ نہیں کر سکتی تھی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image