image
Sunday, Mar 26 2023 | Time 11:39 Hrs(IST)
Regional

یوپی میں دوا سازی کے بڑے سنٹر کی تمام خوبیاں موجود:یوگی

یوپی میں دوا سازی کے بڑے سنٹر   کی تمام خوبیاں موجود:یوگی

وارانسی:04فروری(یواین آئی) فارما سیکٹر سے جڑے ماہرین، اسٹیک ہولڈر، کاروباریوں کو اترپردیش میں سرمایہ کاری کے لئے مدعو کرتے ہوئے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے کہا کہ آنے والے وقت میں یہ صوبہ دوا سازی کا ایک بڑا سنٹر بن کر ابھرے گا۔
دو روزہ دورے پر وارانسی پہنچے یوگی نے ہفتہ کو یہاں بابت پور واقع ایک کالج احاطے میں منعقد سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ریاست میں فارما سیکٹر کے لئے وافر انسانی قوت، بہتر روڈ کنکٹی وٹی، لینڈ بینک اور محفوظ ماحول دستیاب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ نو سالوں میں فارما سیکٹر میں بہت سے نئے کام ہوئے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج ہندوستان دنیا کے فارما بازار میں بڑے کردار میں نظر آرہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ دوا سازی کے سیکٹر میں جو امکانات دنیامیں ہندوستان کے اندر ہے وہیں امکانات ہندوستان کے اندر اترپردیش میں ہے۔ اس شعبے میں کام کررہے ماہرین ، ریسرچ فیلو،اسٹیک ہولڈرس اور طلبہ۔ طالبات کو اپنے روشن مستقبل کے لئے پر اعتماد ہو کر اس میں کام کرنا چاہئے۔
وزیر اعلی نے بتایا کہ فارمیسی سیکٹر میں کوالی کا دھیان رکھتے ہوئے وقت مقررہ کے اندر کام کریں گے تو ہندوستان کے ساتھ ساتھ دنیا کے مارکیٹ پر ہمارا قبضہ ہوسکتا ہے۔ یوپی میں بھی اس شعبے میں لامحدود امکانات ہیں۔ تقریبا 30کروڑ لوگ یوپی کی طبی خدمات پر منحصر ہیں۔ لکھنؤ اور پٹنہ کے درمیان دوا کے صرف دو بڑے بازار وارانسی اور گورکھپور میں ہے۔
پٹنہ تک دوائیوں کی سپلائی وارانسی اور کاٹھمانڈو تک دوا کی سپلائی گوکھپور سے ہوتی ہے۔ ایسے میں اس فیلڈ میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہمیں ریسرچ ورک کے ساتھ ہی نئے اداروں کی بھی تعمیر کرنی ہوگی۔ ہم نے عزم کرلیا تو دنیان کے اسٹیج پر ہندوستان کی قوت ضرور اپنا نشان چھوڑے گی۔ہم نے نئے ہندوستان کی نئی تصویر کو دیکھ ہے۔ہندوستان کو جی۔20کی قیادت ملنا معمولی حصولیابی نہیں ہے۔عالمی اسٹیج پرہندوستان کی حصولیابیوں کو دکھانے کا یہ ہمارے پاس سب س سنہرا موقع ہے۔
یواین آئی۔ولی

خاص خبریں
ایل وی ایل۔ایم تری/ون ویب انڈیا۔2 کامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا

ایل وی ایل۔ایم تری/ون ویب انڈیا۔2 کامیابی کے ساتھ چھوڑا گیا

حیدرآباد26مارچ(یواین آئی)آندھراپردیش کے سری ہری کوٹہ کے ستیش دھون خلائی مرکزسے ایل وی ایل۔

...مزید دیکھیں
فرانس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 200 افراد زخمی ہوئے

فرانس میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں 200 افراد زخمی ہوئے

پیرس، 26 مارچ (یو این آئی) فرانس کے مغربی کمیون کے سینٹ سولین میں مظاہرین اور پولیس کے درمیان جھڑپوں میں کم از کم 200 افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
روس میں دوا کی کوئی کمی نہیں ہے : مراشکو

روس میں دوا کی کوئی کمی نہیں ہے : مراشکو

ماسکو، 26 مارچ (یو این آئی) روس کے وزیر صحت میخائل مراشکو نے کہا ہے کہ روس میں دواؤں اور طبی آلات کی کوئی کمی نہیں ہے اور تمام ممکنہ مسائل کو جلد حل کرنے کے لیے میکانزم تیار کیا گیا ہے۔

...مزید دیکھیں
بائیڈن نے مسیسیپی سے مدد کا وعدہ کیا

بائیڈن نے مسیسیپی سے مدد کا وعدہ کیا

واشنگٹن، 26 مارچ (یو این آئی) امریکی صدر جو بائیڈن نے ریاست مسیسیپی کی مدد کا وعدہ کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں

نئی دہلی، 26 مارچ (یو این آئی) عالمی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں آئی، دہلی میں پٹرول کی قیمت 96.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.62 روپے فی لیٹر پر مستحکم رہیں۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے کے گڑھ میں میئر کے انتخاب میں جیتنا بی جے پی کی اقتدار میں واپسی کی علامت: مودی

کھڑگے کے گڑھ میں میئر کے انتخاب میں جیتنا بی جے پی کی اقتدار میں واپسی کی علامت: مودی

داونگیرے (کرناٹک)، 25 مارچ (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ان کے گڑھ میں میئر کے انتخاب میں بی جے پی کی جیت اس بات کی علامت ہے کہ کرناٹک میں پارٹی اقتدار میں واپس آ رہی ہے اور ریاست کے عوام ریاست میں ڈبل انجن والی حکومت کو واپس لانے کے لیے پرعزم ہیں۔

...مزید دیکھیں
سیسودیا کی ضمانت کی عرضی کی سماعت 5اپریل تک ملتوی

سیسودیا کی ضمانت کی عرضی کی سماعت 5اپریل تک ملتوی

نئی دہلی،25مارچ(یو این آئی) دہلی کی ٰخصوصی عدالت نے دہلی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کے معاملے میں گرفتار عام آدمی پارٹی (آپ) لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلی منیش سیسودیا کی ضمانت کی عرضی پر سماعت ہفتہ کو آئندہ پانچ اپریل تک کے لئے ملتوی کر دی۔

...مزید دیکھیں
دھرمیندر کارتک آرین کے مداح بن گئے

دھرمیندر کارتک آرین کے مداح بن گئے

24 Mar 2023 | 4:42 PM

نئی دہلی، 24 مارچ (یو این آئی) بالی ووڈ فلم اداکار کارتک آریان اس وقت ہندوستانی سنیما کے سب سے بڑے اسٹارز میں سے ایک ہیں۔ حال ہی میں بالی ووڈ ہی من دھرمیندر نے کارتک کی خوب تعریف کی اور انہوں نے خود کو کارتک کا مداح بتایا ناظرین کے درمیان اداکار کارتک کی بہت زیادہ فین فلوئنگ ہے۔ لیکن فلمی برادری کی طرف سے بھی انہیں اتنا ہی پیار اور سراہا جاتا ہے۔ حال ہی میں دھرمیندر نے کارتک کی ایمانداری اور معصومیت کی تعریف کی تھی۔

image