image
Saturday, Apr 20 2024 | Time 17:00 Hrs(IST)
National

مالی سال 2020-21 کے پہلے ضمنی گرانٹ مطالبات کو لوک سبھا کی منظوری

مالی سال 2020-21 کے پہلے ضمنی گرانٹ مطالبات کو لوک سبھا کی منظوری

نئی دہلی، 18 ستمبر (یو این آئی) مالی سال 2020-21 کے لئے 2.36 لاکھ کروڑ روپے کے پہلے ضمنی گرانٹ مطالبات اس سے جڑے سرمایہ کاری بل کو آج لوک سبھا میں منظوری مل گئی اس کے ساتھ ہی ایوان نے مالی سال 17۔2016 کے لئے اضافی گرانٹ مطالبات اور اس سے متعلق سرمایہ کاری بل کو بھی منظوری دے دی۔
مالی سال 2020-21 کے پہلے ضمنی گرانٹ مطالبات میں 235852.87 کروڑ روپے کے مجموعی اضافی اخراجات کا التزام کیا گیا ہے۔ اس میں خالص نقد رقم سے متعلق کل 166983.91 کروڑ روپے ہیں جو 3042230 کروڑ روپے کے بنیادی بجٹ کا 5.4 فیصد ہے۔ باقی68868.33 کروڑ روپے کے اخراجات وزارتوں اور محکموں کی بچت یا بڑھتی ہوئی آمدنی سے پورے ہوں گے۔
مالی سال 2020-21 میں پہلے گرانٹ مطالبات میں سب سے زیادہ 73771.48 کروڑ روپے کی فاضل رقم دیہی ترقی کی وزارت کے لئے مانگی گئی ہے۔ اس میں 40 ہزار کروڑ روپے کا فاضل التزام قومی سماجی امداد پروگرام کے تحت وزیراعظم جن دھن یوجنا کی خاتوں کھاتہ داروں اور اندرا گاندھی قومی بزرگ پنشن کے لئے براہ راست فائدے کی منتقلی کے واسطے کیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔

خاص خبریں
عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

عوام نے پہلے مرحلے میں انڈیا گروپ کو مسترد کر دیا: مودی

ناندیڑ، 20 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے ہفتہ کو کہا کہ انڈیا گروپ اپنے بدعنوان لوگوں کو بچانے کے لیے متحد ہوا ہے لیکن عوام نے انہیں انتخابات کے پہلے مرحلے میں ہی مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے۔

...مزید دیکھیں
مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

مودی کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں: راہل گاندھی

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی جس طرح بدعنوان لیڈروں کی حوصلہ افزائی کرکے بدعنوانی کو فروغ دے رہے ہیں، اس سے لگتا ہے کہ وہ خود کرپشن کا اسکول چلا رہے ہیں۔

...مزید دیکھیں
میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

میں بی جے پی کی بی ٹیم کا لیڈر ہوں تو کیا، راہل کے تبصرے پر دیوے گوڑا کا واضح ردعمل

کولار، 20 اپریل (یو این آئی) جنتا دل (سیکولر) کے سپریمو اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے جے ڈی (ایس) کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی بی ٹیم قرار دینے کے بیان پر اپنا واضح ردعمل ظاہر کیا ہے۔

...مزید دیکھیں
راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

راہل کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی مہم میں شامل ہوں گے

بھوپال، 20 اپریل (یو این آئی) کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کل مدھیہ پردیش کے ستنا میں انتخابی ریلی سے خطاب کریں گے۔

...مزید دیکھیں
پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

پنجاب میں کانگریس کو جھٹکا،تیجندر سنگھ بٹو، کرم جیت کور بی جے پی میں شامل

جالندھر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سبھا انتخابات سے عین قبل پنجاب میں کانگریس کو بڑا جھٹکا دیتے ہوئے کانگریس کے سینئر لیڈر، پارٹی کے قومی سکریٹری اور ہماچل پردیش کانگریس کے شریک انچارج تیجندر سنگھ بٹو نے پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے دیا ہے اور بھارتیہ جنتا پارٹی میں شامل ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27  فیصد ووٹنگ ریکارڈ

لوک سبھا انتخابات: اودھم پور لوک سبھا سیٹ پر مجموعی طور پر 68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ

سری نگر، 20 اپریل (یو این آئی) لوک سببھا انتخابات کے پہلے مرحلے میں جموں وکشمیر کی اودھم پور لوک سبھا نشست کے لئے جمعہ کو ہونے والی پولنگ پُر امن طریقے سے اختتام پذیر ہوئی اور پانچ اضلاع پر محیط اس سیٹ پر مجموعی طور پر68.27 فیصد ووٹنگ ریکارڈ ہوئی۔

...مزید دیکھیں
عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

عراقی فوجی اڈے پر دھماکہ

بغداد، 20 اپریل (یو این آئی) بغداد کے جنوب میں عراقی صوبے بابل میں واقع کالسو فوجی اڈے پر دھماکہ ہوا۔

...مزید دیکھیں

منو بھاکر کی زبردست کارکردگی، انیش نے غیر متوقع جیت درج کی

20 Apr 2024 | 4:58 PM

نئی دہلی، 20 اپریل (یو این آئی) اولمپیئن اور خاتون پستول شوٹر منو بھاکر نے ہفتہ کو یہاں خواتین کے 25 میٹر پسٹل اولمپک سلیکشن ٹرائلز ٹی1 (او ایس ٹی ٹی 1) کے عالمی ریکارڈ سے چھ پوائنٹس زیادہ حاصل کر کے چار خواتین حریفوں کو شوٹنگ رینج میں دھول چٹادی۔

سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری

20 Apr 2024 | 11:41 AM

ممبئی، 20 اپریل (یو این آئی) بالی ووڈ اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم سنگھم اگین کا نیا پوسٹر جاری کر دیا گیا ہے۔

گورنر نے شمالی بنگال کا دورہ منسوخ کردیا

18 Apr 2024 | 5:35 PM

کلکتہ 18اپریل (یواین آئی) ترنمول کانگریس کی شکایت اور الیکشن کمیشن سے ایک اور درخواست کے بعد گورنر سی وی آنند بوس نے انتخابات سے ایک دن قبل علی پور دوار کا دورہ کرنے کے اپنے فیصلہ کو تبدیل کردیا ہے۔

...مزید دیکھیں
image