NationalPosted at: Feb 11 2019 2:59PM لوک سبھا کی کارروائی دو بار مرتبہ ملتوی
نئی دہلی، 11 فروری (یو این آئی) لوک سبھا میں تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) کے ہنگامے کی وجہ سے بجٹ پر بحث میں خلل پیدا ہوگیا اور اسپیکر سمترا مہاجن کو ایوان کی کارروائی قریب آدھے گھنٹے کے لئے ملتوی کرنی پڑی۔
ایک بار ملتوی کے بعد 12 بجے ایوان کی کارروائی شروع ہونے پر اسپیکر نے ضروری دستاویزات ركھوانے کے بعد بجٹ پر بحث شروع کرنے کا اعلان کیا۔ اپوزیشن کی جانب سے انا ڈی ایم کے کے ایم تھمبي دورائی اور پھر کانگریس کے ویرپا موئیلی نے شرکت کی۔ دریں اثنا، ٹی ڈی پی کے ارکان نشستگاہ کے سامنے کھڑے رہے ۔ تقریبا ایک بجکر 43 منٹ پر حکمران پارٹی کی جانب سے شہری ہوابازی کے وزیر ملکت جینت سنہا بات کرنے کے لئے کھڑے ہوئے، ٹی ڈی پی کے ارکان نے زور سے نعرے لگانے شروع کردئے ۔ ٹی ڈی پی کے اراکین آندھرا پردیش کو خصوصی ریاست کا درجہ دینے کے لئے اپنی پرانی مانگ کے بارے میں ہنگانہ کر رہے تھے ۔
اسپیکر نے ان سے خاموش ہونے کے لئے کہا لیکن اس پر کوئی اثر نہیں پڑا۔ اس پر، اسپیکر سوا دو بجے تک کے لئے ایوان کی کارروائی ملتوی کردی۔اس سے قبل کانگریس نے کرناٹک کے مسئلے پر ہنگامہ کیا کہ وہاں حکومت کو گرانے کی سازش کی جارہی ہے اور ان کی بات نہیں سنی جا رہی ہے۔ اس کے بعد کانگریس کے ارکان نے بائیکاٹ کیا ۔ سابق وزیر اعظم ایچ ڈی ڈیوے گوڑا نے کہا کہ کرناٹک میں حکومت کو گرانے کے لئے غیر قانونی کوششیں کی جا رہی ہیں۔ ایسا نہیں ہونا چاہئے۔ اس پر مرکزی وزیر ڈی وی سدانند گوڑا نے کہا کہ وہاں حکومت کے اندرونی تنازعات چل رہے ہیں اور کانگریس کے درمیان اختلافات ہیں جس ٹیپ کا ذکر کیا جا رہا ہے وہ مستند نہیں ہے۔
اس سے پہلے صبح 11 بجے کارروائی شروع ہونے پر الگ الگ مسائل پر کانگریس، تیلگودیشم پارٹی (ٹی ڈی پی) اور ترنمول کانگریس کے ہنگامے کی وجہ سے وقفہ سوال نہیں ہوسکا اور ایوان کی کارروائی دوپہر 12 بجے تک ملتوی کرنی پڑی۔ صبح کے وقت 11 بجے ایوان کی کارروائی کے دوران، کانگریس، ٹی ڈی پی اور ترنمول کے ارکان اسپیکر کی نشست گاہ کے نزدیک پہنچ کر نعرے لگانے شروع کر دیے۔ اسپیکر سمترا مہاجن نے ارکان کو اپنی اپنی نشستوں پر جانے کے لئے کہا ، لیکن وہ نہیں مانے۔
ہنگامے کے درمیان ہی محترمہ مہاجن نے وقفہ سوال شروع کیا اور انسانی وسائل کی ترقی کے وزیر پرکاش جاوڈیکر نے بھارتیہ جنتا پارٹی کے گنیش سنگھ اور سماج وادی پارٹی کے دھرمیندر یادو کے کچھ ضمنی سوالات کے جوابات دئے لیکن اراکین کا ہنگامہ جاری رہا۔ آخر کار اسپیکر نے کارروائی 12 بجے تک کے لئے ملتوی کردی۔
یو این آئی۔ ع ا۔