image
Tuesday, Jan 21 2025 | Time 16:13 Hrs(IST)
National

احمد محفوظ صاحبِ اسلوب شاعر ہیں:پروفیسر خالد محمود

احمد محفوظ صاحبِ اسلوب شاعر ہیں:پروفیسر خالد محمود

اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام پروفیسر احمد محفوظ کے شعری مجموعے”غبار حیرانی“کی رسم رونمائی
(نئی دہلی 5،فروری)احمد محفوظ صاحبِ اسلوب شاعر ہیں،ان کے پہلے شعری مجموعے کی اشاعت پر مبارکباد پیش کرتاہوں۔ ان خیالات کا اظہار اردو کے ممتاز ادیب اور شاعر پروفیسر خالد محمود نے شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے صدر پروفیسر احمد محفوظ کے شعری مجموعہ غبار حیرانی کی رسم اجرا کے موقع پر منعقد تقریب میں صدارتی خطاب کے دوران کیا۔
تقریب کا اہتمام اصلاحی ہیلتھ کیئر فاؤنڈیشن نے انڈین انسٹی ٹیوٹ آف اسلامک اسٹڈیذ ابوالفضل انکلیو(نئی دہلی)میں کیا تھا۔اس موقع پر پروفیسر احمد محفوظ نے اپنی کئی غزلیں سنا ئیں۔نظامت کا فریضہ ڈاکٹر عمیر منظر نے انجام دیا۔
پروفیسر خالد محمود نے سلسلہ کلام جاری رکھتے ہوئے کہاکہ مشرقی شعریات پرعبور، فلسفیانہ فکر، متانت، بردباری اور فارسی دانی نے احمد محفوظ کو نئی نسل کے نمائندہ شاعروں میں امتیازی مقام عطا کیا ہے۔
پروفیسر وہاج الدین علوی نے کہا کہ پروفیسر احمد محفوظ الفاظ کے تخلیقی استعمال کا ہنر خوب جانتے ہیں بلکہ اپنے معاصرین میں اس اعتبار سے وہ ممتاز ہیں۔ انھوں نے کہا کہ غبار حیرانی میں صنعتوں کا استعمال حیران کردینے والا ہے۔ اس اعتبار سے احمد محفوظ کی شاعری جدید اور قدیم کا سنگم ہے۔
پروفیسر شہپر رسول نے مجموعہ کلام پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ احمد محفوظ کی انفرادیت یہ ہے کہ وہ غزل کی پرانی لفظیات و تراکیب کو اعتماد کے ساتھ استعمال کرتے ہیں۔ اور لفظ کو وہ نیا کرنے پر قدرت رکھتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ احمد محفوظ کی غزل کا موضوع کل کائنات زیست ہے۔ان کی غزل اظہار کی رواں دواں لہر لہجے کی آہستگی کے ساتھ تخلیقی دوست داری کا مظاہرہ کرتی ہے۔
پروفیسر معین الدین جینا بڑے نے کہا کہ احمد محفوظ کی شاعری کلاسیکی رچاؤ کی شاعری ہے۔ انھوں نے حیرانی کے مضامین کو نہایت عمدگی کے ساتھ باندھا ہے بلکہ ان کے مجموعے میں شامل اس نوع کے مضامین پر مشتمل اشعار اساتذہ سخن کی یاد دلاتے ہیں انھوں نے اپنا لہجہ دریافت کرلیا ہے اور اس کو نہایت خوبی سے برتا ہے۔پروفیسر معین الدین جینا بڑے نے یہ بھی کہا کہ احمد محفوظ کے یہاں تصوف و معرفت کے مضامین بھی بہت ہیں اور خوب ہیں۔
جاری۔یو این آئی۔ ایف اے۔م الف
پروفیسر سراج اجملی نے کہا کہ احمد محفوظ ہمارے ہونہار اورتازہ کار شاعر ہیں ان کے شعری مجموعے غبار حیرانی کی اشاعت عصر حاضر کا اہم ادبی واقعہ ہے۔انھوں نے کہا کہ احمد محفوظ کی تربیت اردو کے اہم جدید شعرا شمس الرحمن فاروقی سہیل احمد زیدی، فرخ جعفری اور عبدالحمید کے زیر اثر ہوئی، ان میں اول اور آخر الذکر کے سامنے احمد محفوظ نے باقاعدہ زانوئے تلمذ تہ کیا ہے. پروفیسر سراج اجملی نے کہا کہ احمد محفوظ کے مجموعے کے نام سے ہی تازہ مضامین اور تراکیب کا سلسلہ شروع ہوتا ہے اور آخری صفحے تک جاری رہتا ہے۔ انھوں نے کہا کہ کلاسیکی رچاؤ کے ساتھ جدید ترین تخلیقی اظہار کی خوبصورت مثال کے طور پر یہ شاعری پسندیدگی کے نئے آفاق دریافت کرے ایسا میرا خیال بھی ہے اور دعا بھی۔
پروفیسر مظہر احمد نے کہا کہ اس مجموعے کا برسوں سے انتظار تھا۔ انھوں نے غبار حیرانی کو روشن شاعری سے تعبیر کیا اور کہا کہ اسے پڑھتے ہوئے ایک عجب مسرت کا اظہار ہوتا ہے۔ انھوں نے امید ظاہر کی کہ یقیناً اس شاعری کو پڑھ کر ہم فخر کا احساس کرسکتے ہیں۔
عمیر منظر نے اس موقع پر اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ان کی شاعری کاغالب اسلوب انشائیہ ہے۔ پروفیسر احمد محفوظ کے فکر و خیال کی جہتوں کا اصل حسن ان کے بیان میں پوشیدہ ہے۔
تقریب رسم اجرا کا آغاز شعبہ اردو جامعہ ملیہ اسلامیہ کے طالب علم عبد الرحمن نے قرآن پاک کی تلاوتِ سے کیا اور سید تجمل حسین نے حمد پڑھا۔استاد ذیشان ضمیر نے پروفیسر احمد محفوظ کی ایک غزل اپنے مخصوص انداز میں پیش کی۔اس پروگرام کا اختتام حکیم نازش احتشام اعظمی کے کلمات تشکر پر ہوا۔
اس موقع پر بزرگ صحافی سہیل انجم،داکٹر شمس اقبال، ڈاکٹر سہلی احمد فاروقی،پروفیسر ندیم احمد،مصداق اعظمی،ڈاکٹر رضوان الحق، پروفیسر عمران احمد عندلیب، جناب معین شاداب، پروفیسر سرو الہدی، ڈاکٹر شاہ عالم، ڈاکٹر سید تنویر،جناب رؤف رامش، ڈاکٹر مشیر احمد، ڈاکٹر محمد مقیم، ڈاکٹر شہنواز فیاض اور شعبہ اردو کے ریسرچ اسکالر، طلبہ اور دیگر حضرات موجود تھے۔
یو این آئی۔ ایف اے۔م الف

خاص خبریں
مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے : راہل گاندھی

مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے : راہل گاندھی

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) لوک سبھا میں اپوزیشن کے رہنما راہل گاندھی نے حکومت کی ترقیاتی پالیسیوں پر سوال اٹھاتے ہوئے کہا ہے کہ مودی حکومت کی پالیسیوں میں محنت عام آدمی کرتا ہے اور اس کی محنت کا فائدہ کوئی اور اٹھاتا ہے مسٹر گاندھی نے منگل کو کہا، "مودی جی کے وکست بھارت کی حقیقت - محنت آپ کی، منافع کسی اور کا۔

...مزید دیکھیں
14 نکسلیوں کی موت نکسل ازم کے لیے ایک اور جھٹکا : شاہ

14 نکسلیوں کی موت نکسل ازم کے لیے ایک اور جھٹکا : شاہ

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے آج اوڈیشہ-چھتیس گڑھ سرحد پر ایک مشترکہ آپریشن میں 14 نکسلیوں کو مارے جانے پر سیکورٹی فورسز کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ یہ نکسل ازم پر ایک اور مضبوط حملہ ہے مسٹر شاہ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا ’’نکسل ازم پر ایک اور مضبوط حملہ‘‘۔

...مزید دیکھیں
گاندھی جی کا سچائی اور عدم تشدد کا راستہ کانگریس کا راستہ ہے: پرینکا

گاندھی جی کا سچائی اور عدم تشدد کا راستہ کانگریس کا راستہ ہے: پرینکا

نئی دہلی، 21 جنوری (یو این آئی) کانگریس کی جنرل سکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے کہا ہے کہ کانگریس بابائے قوم مہاتما گاندھی کے دکھائے گئے عدم تشدد اور مساوات کے راستے پر آگے بڑھ رہی ہے اور گاندھی جی کا دکھایا ہوا راستہ ہی کانگریس کا راستہ ہے محترمہ واڈرا نے آج ایک سوشل میڈیا پوسٹ میں کہا "مہاتما گاندھی جی نہ صرف انڈین نیشنل کانگریس کے رہنما ہیں، بلکہ وہ پورے ہندوستان کے رہنما ہیں، جنہوں نے دنیا کو سچائی کی عظیم اقدار سے متعارف کرایا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا : ٹرمپ

امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا : ٹرمپ

واشنگٹن، 21 جنوری (یواین آئی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا کیونکہ ادارے نے کووڈ-19 وبائی مرض اور صحت کے دیگر بین الاقوامی بحرانوں کو غلط طریقے سے سنبھالا تھا ٹرمپ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او "رکن ممالک کے نامناسب سیاسی اثر و رسوخ" سے آزاد رہ کر کام کرنے میں ناکام رہا ہے اور اسے امریکہ سے "غیر منصفانہ طور پر سخت بھاری ادائیگیوں" کی ضرورت پڑی جو چین جیسے دوسرے بڑے ممالک کی طرف سے فراہم کردہ رقوم کی نسبت غیر متناسب ہیں۔

...مزید دیکھیں
بی جے پی کے صدر وریندر نے کیجریوال کو انتخابی ہندو قرار دیا

بی جے پی کے صدر وریندر نے کیجریوال کو انتخابی ہندو قرار دیا

نئی دہلی، 21 جنوری (یواین آئی) دہلی ریاست بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے صدر وریندرسچدیوا نے عام آدمی پارٹی (آپ) کے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو انتخابی ہندو قرار دیا ہے اور ان پر انتخابی جلسے میں بھگوان رام سے متعلق کہانی کا غلط بیان دے کر ہندوؤں کے جذبات کو ٹھیس پہنچانے کا الزام عائد کیا ہے وریندرسچدیوا منگل کو صبح کناٹ پلیس میں واقع شری ہنومان مندر پہنچے اور شری رام دربار کے ساتھ ساتھ شری ہنومان جی اور سنت شرومنی تلسی داس جی کے درشن کیے۔

...مزید دیکھیں
چھتیس گڑھ کے گڑیا بند میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 14 نکسلی ہلاک

چھتیس گڑھ کے گڑیا بند میں سیکیورٹی فورسز کے ساتھ جھڑپ میں 14 نکسلی ہلاک

گڑیا بند، 21 جنوری (یواین آئی) چھتیس گڑھ-اڈیشہ سرحد کے قریب گڑیا بند ضلع میں سیکیورٹی فورسز اور نکسلیوں کے درمیان جھڑپ میں اڈیشہ اسٹیٹ کمیٹی کے سربراہ چلپتی سمیت 14 نکسلی ہلاک ہو گئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن بیدخل کریں گے,کوئی ملک ٹیکس سے مستثنیٰ نہیں ہوگا : ٹرمپ

امریکہ سے غیر قانونی تارکین وطن بیدخل کریں گے,کوئی ملک ٹیکس سے مستثنیٰ نہیں ہوگا : ٹرمپ

واشنگٹن، 21 جنوری (یواین آئی) ڈونلڈ ٹرمپ نے بطور امریکی صدر دوسری مدت کے لیے حلف اٹھالیا، انہوں نے خطاب میں امیگریشن قوانین، گرین پالیسی کے خاتمے، خام تیل کی پیداوار بڑھانے اور دیگر ممالک پر ٹیکس و ٹیرف عائد کرنے سمیت دیگر اقدامات کے حوالے سے فوری احکامات جاری کرنے کا وعدہ کیا۔

...مزید دیکھیں
امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا : ٹرمپ

امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا : ٹرمپ

21 Jan 2025 | 3:42 PM

واشنگٹن، 21 جنوری (یواین آئی) صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا، امریکہ عالمی ادارۂ صحت سے نکل جائے گا کیونکہ ادارے نے کووڈ-19 وبائی مرض اور صحت کے دیگر بین الاقوامی بحرانوں کو غلط طریقے سے سنبھالا تھا ٹرمپ نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او "رکن ممالک کے نامناسب سیاسی اثر و رسوخ" سے آزاد رہ کر کام کرنے میں ناکام رہا ہے اور اسے امریکہ سے "غیر منصفانہ طور پر سخت بھاری ادائیگیوں" کی ضرورت پڑی جو چین جیسے دوسرے بڑے ممالک کی طرف سے فراہم کردہ رقوم کی نسبت غیر متناسب ہیں۔

پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جوں کی توں

21 Jan 2025 | 3:55 PM

نئی دہلی، 21 جنوری (یواین آئی) بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں زبردست گراوٹ کے باوجود پٹرول اور ڈیزل کی گھریلو قیمتیں آج مستحکم رہیں جس کی وجہ سے دہلی میں پٹرول 94.72 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 87.62 روپے فی لیٹر رہا۔

image