NationalPosted at: Dec 10 2018 11:01PM ارجت پٹیل کا استعفی نارضامندی کو واضح کرتا ہے: راجن
نئی دہلی، 10 دسمبر (یواین آئی) ریزرو بینک (آر بی آئی) کے سابق گورنر رگھو رام راجن نے ان کے بعد یہ عہدہ سنبھالنے والے ارجت پٹیل کے استعفی کو نارضامندی کا اشارہ بتایا ہے اور یہ کہ مالیاتی اداروں کی آزادی کو لے کر کچھ نہ کچھ غلط ہے۔
مسٹر پٹیل نے پیر کو فوری طور پر اپنے عہدہ سے استعفی دے دیا۔تاہم انہوں نے اپنے استعفی کی وجہ کو ذاتی بتایا ہے لیکن مانا جا رہا ہے کہ یہ گزشتہ دنوں آر بی آئی کے کام کاج میں مبینہ سرکاری مداخلت کی وجہ سے پیدا ہونے والے تنازع کا نتیجہ ہے۔
مسٹر راجن نے ایک ٹوئٹ میں کہا "ارجت پٹیل کا استعفی اختلاف کو نمایاں کرتا ہے جس پر حکومت کو انتہائی ہوشیاری سے کام کرنا ہوگا۔ ڈاکٹر پٹیل ایک قابل احترام عوامی خدمتگار اور ریگولیٹر ہیں۔ مجھے لگاتا ہے کہ ہمیں ان کے اس اچانک فیصلے کی وجہ کوسمجھنا ہوگا‘‘۔
مسٹر راجن نے کہا کہ پہلے اروند سبرامنیم (ذاتی وجوہات چھوڑنے والے مودی حکومت کے سابق چیف اقتصادی مشیر) اور اب مسٹر ارجت پٹیل - میں سمجھتا ہوں کہ حکومت کو یہ سمجھنا چاہیے کہ مالیاتی اداروں کی آزادی کو لے کر کچھ نہ کچھ غلط ہے۔ غیر جانبدار ہوکر دیکھنے والا ہر شخص ان واقعات کے وجوہات کو سمجھ سکتا ہے۔
یو این آئی،اظ