InternationalPosted at: Sep 21 2020 8:53AM امریکہ : ٹیکساس میں چھوٹا طیارہ گر کر تباہ ، 4 افراد ہلاک
ہیوسٹن ، 21 ستمبر (ژنہوا) امریکہ کے صوبہ ٹیکساس میں ایک چھوٹا طیارہ حادثہ میں چار افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔
مقامی میڈیا نے اتوار کے روز ٹیکساس کے محکمہ پبلک سیفٹی کے ایک اہلکار کے حوالے سے بتایا ہے کہ ہوسٹن کے قریب تقریبا 200 کلو میٹر شمال مغرب میں ہل ٹاپ لیک ایئرپورٹ کے قریب صبح گیارہ بجے ہونے والے حادثہ میں دو مرد اور دو خواتین ہلاک ہوگئے۔
مقامی افسر نے بتایا کہ پائلٹ ہنگامی حالت میں ہوائی جہاز کو لینڈ کرنے کی کوشش کر رہا تھا اور حادثہ پیش آنے سے قبل فیڈرل ایوی ایشن انتظامیہ سے ریڈیو کے رابطے میں تھا۔
مقررہ شیڈول کے مطابق طیارہ ٹیکساس کے ہارس شو بے سے صبح 10 بجے سے پہلے لوزیانا کے نیٹیچوسس کے لئے پرواز کیا تھا ۔
ژنہوا،اظ