image
Sunday, Mar 7 2021 | Time 18:00 Hrs(IST)
  • ریاستی حکومت محروم طبقات کی بہبود کی خاطر مستقل مزاجی سے کام کر رہی ہے: گہلوت
  • عارضی جیل میں قید آبروریزی کے ملزم کی موت
  • ویشالی میں 26 کارٹن انگریزی شراب کے ساتھ دو اسمگلر گرفتار
  • جموئی میں شراب کے ساتھ تین اسمگلر گرفتار
  • اترپردیش میں کورونا وائرس کے پھیلاؤ میں کمی، مگر ابھی احتیاط برتنا ضروری: وزیر اعلی
  • شرینو اور سدھا نے نئی دہلی میں میراتھن خطاب جیتا لیکن اولمپک ٹکٹ سے چونکے
  • بین الاقوامی یوم خواتین پر خواتین کو روڈویز بسوں میں مفت سفر کی سہولت
  • گندم کی خریداری کے لیے تمام انتظامات یقینی بنائے جائیں: یوگی
  • وزیر اعظم نے کانگریس اور لیفٹ اتحاد کا مذاق اڑایا
  • ہندستانی مکہ بازوں نے ایک سونے کے تمغہ سمیت 10میڈل جیتے
  • ڈی ایم کے کے ساتھ سیٹ شیئرنگ پر تبادلہ خیال : نارا ئن سامی
  • ممتا بنرجی نے عوام کے اعتماد کو توڑا ہے۔سونار بنگلہ کا خواب ہم پورا کریں گے:مودی
  • ڈی ایم آر سی ریڈ لائن کے 12 اسٹیشنوں پر تجدید کاری کا کام پورا
International

بائیڈن اور پتن نے کیا کئی امور پر تبادلہ خیال

بائیڈن اور پتن نے کیا کئی امور پر تبادلہ خیال

واشنگٹن، 27 جنوری (اسپوتنک) امریکہ کے صدر جو بائیڈن اور روس کے صدر ولادیمیر پتن نے ٹیکٹیکل ہتھیاروں میں تخفیف کرنے والے معالدے (نیو اسٹارٹ) کو آگے بڑھانے کے علاوہ دیگر دو فریقی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی پریس سکریٹری جین ساکی نے منگل کو صحافیوں کو اس بات کی اطلاع دیتے ہوئے کہا ’’صدر بائیڈن نے روس کے صدر ولادیمیر پوتن کو فون کرکے ان کے ساتھ دونوں ممالک کے درمیان تکنیکی ہتھیاروں میں کمی کرنے والے معاہدے (نیو اسٹارٹ) کو پانچ برس کے لئے آگے بڑھانے کے علاوہ دیگر دو فریقی اور بین الاقوامی اہمیت کے حامل امور پر تبادلہ خیال کیا‘‘۔
محترمہ ساکی نے کہا کہ دونوں لیڈروں نے یوکرین میں جاری تنازع کے علاوہ افغانستان اور روسی اپوزیشن لیڈر الیکسی نویلنی کو مبینہ طور پر زہر دیئے جانے سمیت کئی دیگر بین الاقوامی اہمیت کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اسپوتنک۔ این یو۔

خاص خبریں
ممتا بنرجی نے عوام کے اعتماد کو توڑا ہے۔سونار بنگلہ کا خواب ہم پورا کریں گے:مودی

ممتا بنرجی نے عوام کے اعتماد کو توڑا ہے۔سونار بنگلہ کا خواب ہم پورا کریں گے:مودی

کلکتہ7مارچ (یواین آئی)وزیرا عظم نریندر مودی نے آج بنگال میں اسمبلی انتخابات کےلئے مہم کا باضابطہ کا آغاز کرتے ہوئے ممتا بنرجی کی سخت تنقید کی اور کہا کہ اگر بی جے پی اقتدار میں آئی تو ’’ہم سونار بنگلہ ‘‘ کی تعمیر کریں گے ۔

...مزید دیکھیں
قبائلیوں کی تعلیمی ترقی بے حد ضروری: کووند

قبائلیوں کی تعلیمی ترقی بے حد ضروری: کووند

دموہ، 7 مارچ (یواین آئی) صدر جمہوریہ رام ناتھ کووند نے آج کہا کہ تعلیم ہی کسی بھی شخص یا برادری کی ترقی کا سب سے موثر ذریعہ ہے، اس لیے قبائلی برادری کی تعلیمی ترقی کے لئے کوشش کرنا بہت اہم ہے مسٹر کووند نے مدھیہ پردیش کے ضلع دموہ کے سنگرام پور میں ریاستی سطح کی قبائلی کانفرنس سے خطاب کیا۔

...مزید دیکھیں
سبھی کو سستا اور قابل دسترس علاج کے لئے کوششیں جاری: مودی

سبھی کو سستا اور قابل دسترس علاج کے لئے کوششیں جاری: مودی

نئی دہلی،7 مارچ ( یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے اتوار کے روز کہا کہ حکومت سبھی کیلئے سستا اور قابل رسائی علاج کی فراہمی کو مدنظر رکھتے ہوئے پالیسیاں اور پروگرام تشکیل دے رہی ہے مسٹر مودی نے ’جن اوشدھی دوس‘ کے موقع پر ایک تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کو حفظان صحت پر دھیان دینا چاہئے اور بیماریوں سے بچنے کے لئے اچھی غذا اور یوگا کرنا چاہئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے محکمہ صحت کے بجٹ میں اضافہ کیا ہے اورہر ضلع میں میڈیکل کالج کھولے جارہے ہیں ایم بی بی ایس کی 30 ہزار سیٹوں اور پی جی کی 24 ہزار نشستوں میں اضافہ کیا گیا ہے 
وزیر اعظم نے کہا کہ ملک بھر میں ڈیڑھ لاکھ ’ہیلتھ اینڈ ویل نیس‘ مراکز کھولے جارہے ہیں تاکہ لوگوں کو اپنے گاؤں کے قریب صحت کی سہولیات میسر ہوسکے۔

...مزید دیکھیں
کورونا ضابطوں پر عمل نہ کرنے پر سختی برتنی پڑے گی: گہلوت

کورونا ضابطوں پر عمل نہ کرنے پر سختی برتنی پڑے گی: گہلوت

جے پور، 7 مارچ (یو این آئی) راجستھان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے معاملوں میں پھر سے اضافہ ہونے لگا ہے اور وزیرعلی اشوک گہلوت نے لوگوں سے اپیل کی ہے کہ وہ کووڈ پروٹوکول پر پوری طرح عمل کریں نہیں تو حکومت کو پہلے کی طرح سختی برتنی پڑے گی مسٹر گہلوت نے کہا کہ مارچ کی شروعات سے ریاست میں کورونا کے معاملوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے۔

...مزید دیکھیں
کورونا کے یومیہ کیسزمیں مسلسل اضافہ، ساڑھے 18 ہزارسے زائد  نئےایکٹیو کیسز

کورونا کے یومیہ کیسزمیں مسلسل اضافہ، ساڑھے 18 ہزارسے زائد نئےایکٹیو کیسز

نئی دہلی ، 7 مارچ ( یواین آئی) ملک کی کچھ ریاستوں میں کورونا وائرس (کووڈ- 19) کے ایکٹیو کیسز میں پھر سے تیزی آئی ہے ، جس سے شفایاب مریضوں کی تعداد میں گراوٹ کے درمیان ایکٹیو کیسز میں اضافہ جاری ہے لگاتار تین دن تک کورونا وائرس سے مرنے والے مریضوں کی تعداد 100 سے کم ریکارڈ کی گئی تھی لیکن آخری تین دن کے دوران ہلاک ہونے والے کورونا مریضوں کی اوسط 100 سے اوپر تھی۔

...مزید دیکھیں
مغربی بنگال کو کشمیر بننے میں کیا حرج ہے: عمر عبداللہ بنام بی جے پی امیدوار

مغربی بنگال کو کشمیر بننے میں کیا حرج ہے: عمر عبداللہ بنام بی جے پی امیدوار

سری نگر،7 مارچ (یو این آئی) مغربی بنگال کی وزیر اعلیٰ ممتا بینرجی کے بی جے پی سے تعلق رکھنے والے مخالف امیدوار سووندو ادھیکاری کو ہدف تنقید بناتے ہوئے نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے کہا ہے کہ بی جے پی کے لیڈروں کے مطابق دفعہ کی تنسیخ کے بعد کشمیر جنت بن گیا ہے تو مغربی بنگال کو کشمیر بننے میں کیا حرج ہے انہوں نے کہا کہ بنگالی لوگ کشمیر سے بہت محبت کرتے ہیں اور کافی تعداد میں یہاں آتے ہیں۔

...مزید دیکھیں
سندھو فائنل میں، شری کانت کو شکست

سندھو فائنل میں، شری کانت کو شکست

باسیل، 07 مارچ (یو این آئی) عالمی چیمپیئن اور دوسری سیڈ ہندوستان کی پی وی سندھو نے اپنا شاندار مظاہرہ جاری رکھتے ہوئے چوتھی سیڈ ڈینمارک کی میا بلیچ فیلٹ کو 41 منٹ میں ہفتے کے روز 21-13, 21-19 سے شکست دے کر سوس اوپن بیڈ منٹن ٹورنامنٹ کے فائنل میں پہنچ گئی ہیں جبکہ مرد کٹیگری چوتھی سیڈ کیدامبی شری کانت اور مرد جوڑی میں ساتوِکسَیراج اور چراغ شیٹی کی جوڑی کو سیمی فائنل میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

...مزید دیکھیں

پاکستان میں کورونا وائرس کے کیسز میں 50 فیصد اضافہ

07 Mar 2021 | 4:46 PM

اسلام آباد،7مارچ ( یواین آئی) نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے ذریعہ جنوری کے آخر میں کورونا پابندیوں میں نرمی ڈھیل دیئے جانے کے سبب پاکستان میں گذشتہ پندرہ دنوں میں کورونا وائرس کے کیسز میں ریکارڈ پچاس فیصد سے زیادہ کا اضافہ ہوا ۔

شرینو اور سدھا نے نئی دہلی میں میراتھن خطاب جیتا لیکن اولمپک ٹکٹ سے چونکے

07 Mar 2021 | 5:49 PM

نئی دہلی، 7مارچ (یو این آئی) وجے نگرم کے شرینو بوگاتھا ٹوکیو اولمپک کے لئے کوالیفائی کرنے کے کافی قریب آکر چونک گئے لیکن شرینو نے اتوار کو یہاں منعقدہ ایجیس فیڈرل لائف انشورنس نئی دہلی میراتھن کے چھٹے ایڈیشن کا خطاب جیت لیا۔

پرینکا چوپڑا نے نیویارک میں ہندوستانی ریستوراں کھولا

پرینکا چوپڑا نے نیویارک میں ہندوستانی ریستوراں کھولا

07 Mar 2021 | 3:42 PM

ممبئی ، 07 مارچ (یواین آئی) معروف اداکارہ پریانکا چوپڑا نے نیو یارک میں ایک ہندوستانی ریستوراں کھولا ہے پرینکا نے بیرون ملک مقیم اپنے ہندوستانی مداحوں کو ایک بڑا تحفہ دیا ہے انہوں نے نیویارک میں ایک پرتعیش ریسٹورنٹ کھولا ہے پرینکا نے ریستوراں کا نام سونا رکھا ہے۔ جس میں انہوں نے ہندوستانی کھانے سے محبت کا اظہار کیا ہے پرینکا چوپڑا نے اپنے انسٹاگرام پر اعلان کیا ہے کہ انہوں نے نیویارک میں ہندوستانی کھانے کے لئے ایک ریستوراں کھولا ہے۔ اس کے افتتاح کے لئے انہوں نے ایک چھوٹی سی پوجا بھی کروائی ہے۔ پرینکا نے پوجا کرتے ہوئے کچھ تصاویر بھی شیئر کی ہیں۔

image