InternationalPosted at: Jan 17 2021 2:25PM جوبائیڈن کی حلف برداری تقریب کے پیش نظر امریکی صوبوں میں ہائی الرٹ
واشنگٹن، 17 جنوری (یو این آئی) امریکہ کے نومنتخب صدر جو بائیڈن کی حلف برداری تقریب کے دوران سبکدوش ہونے والے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حامیوں کے تشدد بھڑکانے کے خدشے کے پیش نظر سبھی 50 صوبوں میں ہائی الرٹ کردیا گیا ہے مسٹر بائیڈن 20 جنوری بدھ کے روز صدر کے عہدے کا حلف لیں گے۔
امریکہ کی راجدھانی واشنگٹن ڈی سی میں گزشتہ ہفتے کی طرح تشدد نہ ہو، اس کے لئے نیشنل گارڈ کے جوانوں کو تعینات کیا گیا ہے۔
فیڈرل انٹیلی جنس بیورو(ایف بی آئی) نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ٹرمپ حامی مسٹر بائیڈن کے حلف برداری کی تقریب میں رخنہ ڈالنے کے لے سبھی صوبوں میں مسلح مظاہرہ کرسکتے ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق واشنگٹن ڈی سی میں حفاظتی اہلکاروں نے جمعہ کو ہتھیار کے ساتھ ایک شخص کو گرفتار کیا ہے۔
کیپیٹل پولیس نے سنیچر کو تصدیق کی کہ ورجینیا کے ایک شخص کو غیر قانونی اسلحہ کے ساتھ گرفتار کیا گیا ہے۔ اس کے قبضے سے ایک پستول اور کم از کم 509 گولیاں برآمد کی گئی ہیں۔
واشنگٹن پوسٹ کی خبر کے مطابق اگرچہ گرفتار کئے گئے شخص کو بعد میں چھوڑ دیا گیا۔
یو این آئی۔ این یو۔