InternationalPosted at: May 25 2020 10:20AM کوروناوائرس کے سبب امریکہ نے برازیل پر پابندی لگائی
واشنگٹن،25 مئی (ژنہوا) امریکہ نے عالمی وبا کورونا وائرس 'كووڈ 19' سے دنیا بھر میں دوسرے نمبر پر متاثر برازیل کے سفر سے متعلق پابندی عائد کرنےکا اعلان کیا ہے۔
وائٹ ہاؤس کی جانب سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق’’صدر نے ملک کی سلامتی کی خاطر برازیل سے امریکہ آنے والوں کے لئے پابندی لگانے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔
بیان میں کہا گیا کہ یہ قدم اس بات کو یقینی بنانے کے لئے اٹھایا گیا ہے تاکہ برازیل سے آنے والے غیر ملکی شہری کورونا وائرس کے پھیلاؤ کا سبب نہ بنے۔
ژنہوا،اظ