InternationalPosted at: Mar 29 2018 10:41AM امریکہ میں کار حادثہ: ایک ہی کنبہ کے آٹھ افراد ہلاک
لاس ینجلس ، 29 مارچ (رائٹر) امریکہ میں شمالی کیلی فورنیا کے ساحلی ٹریک کے قریب ایک کار کےسڑک کے کنارے پتھر سے ٹکرانے کی وجہ سے واشنگٹن کے رہنے والے ایک ہی کنبہ کے تمام آٹھ ممبران کے مارے جانے کااندیشہ ہے۔
پولیس نے کل یہاں بتایا کہ ایک نوعروس جوڑا جنیفر جین ہارٹ (38)، سارہ مارگریٹ ہارٹ (38) کی لاش کو ملبے سے نکال لیا گیا ہے۔ اس حادثہ میں گاڑی میں سوار چھ بچوں میں سے تین بچوں کی بھی موت ہو گئی ہے جبکہ تین بچوں کا ابھی تک پتہ نہیں چل پایا ہے۔
مینڈو کینو کاؤنٹی شیرف ٹام آلمین نے کہا’’ہمیں جو اشارے ملے ہیں کہ کار جب چٹان سے ٹکرائی اس وقت اس میں چھ بچے سوار تھے۔ ان میں سے صرف تین بچوں کی لاشیں برآمد ہوئی ہیں‘‘۔
رائٹر،اظ