InternationalPosted at: Aug 3 2024 11:57AM امریکی نائب صدر ہیرس نے ڈیموکریٹک نامزدگی کے لیے درکار ڈیلیگیٹ ووٹ حاصل کئے
واشنگٹن، 3 اگست (یو این آئی) امریکی نائب صدر کملا ہیرس نے ڈیموکریٹک صدارتی نامزدگی کو محفوط کرنے کے لیے خاطر خواہ ڈیلیگیٹ ووٹ حاصل کر لیے ہیں۔
ڈیموکریٹک نیشنل کمیٹی (ڈی این سی) کے چیئرمین جمائم ہیریسن نے جمعہ کو اس کا اعلان کیا، حالانکہ ابھی تک نتائج سرکاری نہیں ہیں۔
ڈیلیگیٹس کے لیے ورچوئل ووٹنگ کا عمل پیر کو شروع ہوگا اور توقع ہے کہ ڈی این سی کے ذریعہ پیر کی شام باضابطہ طور پر نتائج کا اعلان کیاجائے گا۔ 19-22 اگست کو ہونے والے ڈیموکریٹک نیشنل کنونشن باضابطہ طور پر پارٹی کے صدارتی امیدوار کو نامزد کرے گا۔
تقریباً 4700 مندوبین کے لیے ورچوئل ووٹنگ کا عمل جمعرات کی صبح شروع ہوا۔ ووٹنگ کے ڈیڑھ دن بعد، ہیرس کی مہم نے بتایا کہ انہوں نے نامزدگی محفوظ کرنے کے لیے درکار 2350 سے زیادہ ووٹ حاصل کرلئے ہیں۔
ہیرس (59) امریکی تاریخ میں کسی بڑی پارٹی سے صدارتی نامزدگی حاصل کرنے والی پہلی سیاہ فام خاتون اور پہلی ہندوستانی نژاد امریکی ہوں گی۔
قبل ازیں امریکی میڈیا رپورٹس میں کہا گیا تھا کہ ہیریس سے پیر تک اپنے رننگ ساتھی کا انکشاف کرنے کی توقع ہے اور منگل کو فلاڈیلفیا میں ایک ساتھ اپنی پہلی ریلی کریں گی۔
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف