Saturday, Nov 27 2021 | Time 14:21 Hrs(IST)
International

فیس بک کا امریکی انتخابات سے متعلق اشتہارات پر پابندی جاری رکھنے کا فیصلہ

فیس بک کا امریکی انتخابات سے متعلق اشتہارات پر پابندی  جاری رکھنے کا فیصلہ

واشنگٹن ، 12 نومبر ( یواین آئی) سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے کہا ہے کہ وہ کم از کم ایک ماہ تک امریکہ میں انتخابات سے متعلق اشتہارات پر عارضی پابندی جاری رکھے گا۔
کمپنی نے بدھ کے روز ایک بیان میں یہ اطلاع دی۔
بیان کے مطابق امریکہ میں صدارتی انتخابات کو کسی بھی مداخلت سے بچانے کی کوششوں کے تحت سیاسی اور سماجی امور سے متعلق اشتہارات پر عارضی پابندی جاری رکھی جائے گی۔ سوشل میڈیا کمپنی کا کہنا ہے کہ مشتہرین کو ابھی بھی کم سے کم ایک مہینہ انتظار کرنا پڑے گا ، حالانکہ انہیں امید ہے کہ جلد ہی راحت مل جائے گی۔
فیس بک کے علاوہ گوگل نے بھی انتخابات سے متعلق اشتہارات پر عارضی طور پر عائد پابندی کچھ ہفتوں تک جاری رکھنے کا اعلان کیاہے۔
امریکی صدارتی انتخابات کے سرکاری نتائج کا ابھی تک اعلان نہیں کیا گیا ہے ، لہذا کسی بھی قسم کے تنازع سے بچنے کے لئے ان پابندیوں کی مدت میں توسیع کا اعلان کیا گیا ہے۔
امریکہ میں انتخابی نتائج کا باضابطہ طور پر اعلان نہیں کیا گیا ہے ، تاہم تمام اعلی میڈیا اداروں کے مطابق ڈیموکریٹک امیدوار جو بائیڈن نے کامیابی حاصل کی ہے۔ مسٹر بائیڈن نے امریکہ کا اگلا صدر بننے کے لئے 270 انتخابی ووٹوں کے جادوئی اعدادوشمار کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔
دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھی انتخابات میں اپنی فتح کا دعوی کرتے ہوئے کہا ہے کہ اب اس کا فیصلہ عدالت کرے گی۔
یواین آئی،اظ

خاص خبریں
زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق بل پہلے ہی دن لوک سبھا میں لانے کا فیصلہ

زرعی قوانین کی منسوخی سے متعلق بل پہلے ہی دن لوک سبھا میں لانے کا فیصلہ

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) حکومت پارلیمنٹ کے سرمائی اجلاس کے پہلے دن لوک سبھا میں زراعت کے تینوں متنازع قوانین کو منسوخ کرنے کا بل پیش کرے گی۔

...مزید دیکھیں
کانگریس قربانی، تپسیا اور جدوجہد کی علامت: ڈاکٹر نریش کمار

کانگریس قربانی، تپسیا اور جدوجہد کی علامت: ڈاکٹر نریش کمار

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) کانگریس نے کہا ہے کہ یہ پارٹی قربانی، تپسیا اور جدوجہد کی علامت ہے اور جو لوگ اسے چھوڑ کر دوسری پارٹیوں میں شامل ہو رہے ہیں وہ بارش کے مینڈکوں کی طرح ہیں جہاں انہیں اپنا مستقبل نظر آتا ہے۔

...مزید دیکھیں
کجریوال کا مودی پر کورونا کے نئے ویرینٹ  سے متاثرہ ممالک سے پروازوں پر پابندی کا مطالبہ

کجریوال کا مودی پر کورونا کے نئے ویرینٹ سے متاثرہ ممالک سے پروازوں پر پابندی کا مطالبہ

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال نے ہفتہ کو وزیر اعظم نریندر مودی پر زور دیا کہ وہ ان ممالک سے آنے والی پروازوں کو روک دیں جہاں کورونا کے نئے ویرینٹ سامنے آئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
ملک میں کووڈ ویکسی نیشن کرانے والوں کی مجموعی تعداد  121 کروڑ  سے متجاوز

ملک میں کووڈ ویکسی نیشن کرانے والوں کی مجموعی تعداد 121 کروڑ سے متجاوز

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 73.58 لاکھ سے زیادہ افراد کو کووڈ ویکسین لگائی گئیں۔

...مزید دیکھیں
فائزر کا 100 دنوں  کے اندر’ اومیکرون‘ ویرینٹ کا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

فائزر کا 100 دنوں کے اندر’ اومیکرون‘ ویرینٹ کا ویکسین تیار کرنے کا دعویٰ

واشنگٹن، 27 نومبر (یو این آئی/ا سپوتنک) دوا ساز کمپنی فائزر اور بایو این ٹیک نے کہا ہے کہ وہ 100 دنوں کے اندر کورونا وائرس (کووڈ-19) کے نئے ویرینٹ اومیکرون کے خلاف ایک نئی ویکسین تیار کرلیں گے۔

...مزید دیکھیں
عالمی مارکیٹ میں تیل اوندھے منہ گرا ،  پھر بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں

عالمی مارکیٹ میں تیل اوندھے منہ گرا ، پھر بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی راحت نہیں

نئی دہلی، 27 نومبر (یو این آئی) افریقہ سمیت دنیا کے کئی ممالک میں کورونا کی نئی اقسام کی دریافت کے ساتھ ہی ہندوستان اور امریکہ سمیت بڑی معیشتیں اپنے اسٹریٹجک ذخائر کو جاری کرنے کا اعلان کرنے کے دباؤ میں خام تیل ہفتے کے آخر میں بین الاقوامی مارکیٹ اوندھے منہ گر گیا۔

...مزید دیکھیں
میکسیکو میں بس حادثے میں 19 افراد ہلاک

میکسیکو میں بس حادثے میں 19 افراد ہلاک

میکسیکو سٹی، 27 نومبر (یو این آئی/ژنہوا) میکسیکو میں بریک خراب ہونے کے باعث مسافر بس ایک گھر سے ٹکرا گئی جس میں کم از کم 19 افراد ہلاک اور 25 زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ہندوستان کی گیندبازی بے اثر، دوسرا دن نیوزی لینڈ کے نام رہا

ہندوستان کی گیندبازی بے اثر، دوسرا دن نیوزی لینڈ کے نام رہا

26 Nov 2021 | 9:25 PM

کانپور 26 نومبر (یو این آئی) ٹم ساوتھی (69 رن پر پانچ وکٹیں) کی خطرناک گیندبازی کے بعد ٹام لاتھم (50 ناٹ آؤٹ) اور ول ینگ (75 ناٹ آؤٹ) کی سلامی جوڑی کے مابین 129 رن کی شاندار سنچری شراکت داری کی بدولت نیوزی لینڈ نے یہاں کھیلے جارہے پہلے ٹسٹ میچ کے دوسرے دن جمعہ کے روز میزبان ہندوستان کی پہلی اننگز کے 345 رن کے جواب میں اپنی پہلی اننگز بغیر وکٹ گنوائے 129 رن بناکر مضبوط شروع کرلی ہے۔ گرین پارک گراؤنڈ پر اپنا ٹیسٹ ڈیبیو کھیلنے والے شریس ایر (105) کی شاندار سنچری کے علاوہ دوسرے دن کا کھیل مکمل طور پر مہمان ٹیم کے نام رہا۔ نیوزی لینڈ کی شاندار گیندبازی کی وجہ سے ہندوستانی ٹیم کے چھ کھلاڑی لنچ کے فوراً بعد پویلین لوٹ گئے اور چار وکٹوں پر 258 رن میں 87 رنز کا اضافہ ہی کرسکے۔

امیتابھ بچن کے ساتھ کام کریں گی پوجا ہیگڈے

امیتابھ بچن کے ساتھ کام کریں گی پوجا ہیگڈے

25 Nov 2021 | 2:20 PM

ممبئی، 25 نومبر (یو این آئی) بالی ووڈ اداکارہ پوجا ہیگڈے سپر اسٹار امیتابھ بچن کے ساتھ کام کرتی نظر آئیں گی۔