InternationalPosted at: Mar 3 2018 9:52AM مشی گن یونیورسٹی میں فائرنگ، 2افراد ہلاک
نیویارک،3مارچ(یو این آئی)امریکی ریاست مشی گن کی سینٹرل یونی ورسٹی میں ایک لڑکے کی فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔ہلاک ہونے والوں کے متعلق معلوم ہوا ہے کہ وہ اس لڑکے کے والدین تھے، حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق مشی گن یونی ورسٹی کے کیمبل ہال میں فائرنگ سے 2افراد ہلاک ہوگئے۔پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کا واقعہ گھریلو معاملہ پر پیش آیا جبکہ حملہ آور فرار ہو گیا جس کی تلاش جاری ہے۔شہری حکام نے حملہ آور کے حلیہ کی تفصیلات جاری کی ہیں جس کے مطابق حملہ آور 19سالہ سیاہ فا م نوجوان ہے جس نے پیلی جینز اور نیلی ٹی شرٹ پہنی ہوئی ہے۔
حکام کی جانب سے شہریوں سے اس حلیہ کا نوجوان دیکھنے پر 911 پر کال کر کے پولیس کو اطلاع دینے کی درخواست کی گئی ہے۔
مشی گن کی سینٹرل یونی ورسٹی نے اپنی ویب سائٹ اور سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر واقعہ کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ حملہ آور فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ہے جبکہ پولیس نے تمام لوگوں کو محفوظ مقام پر منتقل ہونے کی ہدایت کی ہے۔
گورنر مشی گن کا کہنا ہے کہ واقعہ سےمتعلق پولیس سے رابطے میں ہیں، کیمپس میں موجود افراد کی سلامتی پہلی ترجیح ہے۔
یو این آئی،اظ 0915