InternationalPosted at: Sep 20 2019 11:18AM ٹرمپ کی رہائش گاہ کے نزدیک فائرنگ، 1 ہلاک، 5 زخمی
واشنگٹن، 20 ستمبر (اسپوتنك) امریکہ کے دارالحکومت واشنگٹن میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ وائٹ ہاؤس کے نزدیک فائرنگ میں کم از کم ایک شخص ہلاک ہو گیا اور پانچ دیگر زخمی ہو گئے ۔
فوکس نیوز کے مطابق پولیس کو اس واقعہ کی اطلاع مقامی وقت کے مطابق جمعرات کی شب 10 بجکر چھ منٹ پر موصول ہوئی ۔ واقعہ کی اطلاع موصول ہو تے ہی پولیس اور ایمبولینس موقع پر پہنچ گئی ۔ زخمیوں میں دو کی حالت نازک ہے ۔ تمام زخمیوں کو نزدیکی اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے ۔پولیس نے واقعہ کے بعد علاقے کو پوری طرح بند کر دیا ہے ۔ پولیس اب بھی حملہ آور کی تلاش اور واقعہ کی وجوہات کی جانچ کر رہی ہے۔
اسپوتنک۔ ک ج