InternationalPosted at: Dec 8 2019 9:47AM ’امریکہ هائپرسونك ہتھیار بنانے کے لئے کر رہا ہے سرمایہ کاری‘
واشنگٹن، 8 دسمبر ( یواین آئی) امریکہ کے وزیر دفاع مارک ایسپر نے کہا ہے کہ امریکی وزارت دفاع روس کی برابری کرنے کے لئے هائپر سونك ہتھیار بنانے کے لئے سرمایہ کاری کر رہا ہے ۔ مسٹر ایسپر نے ہفتہ کو ’دی ریگن نیشنل ڈیفنس فورم‘ میں کہا’’ہم نے چند برس قبل اس ٹیکنالوجی پر ایک وقفے لیا تھا، جب ہمارے پاس واضح برتری تھی اور اب ہم جو کر رہے ہیں وہ برابری کا کھیل ہے ۔ اس لئے دفاعی شعبہ ہر وہ کام کر رہا ہے، جس سے هائپرسونك ہتھیاروں کے شعبے میں ہمیں برتری حاصل ہو سکے ‘‘۔ انہوں نے اس حقیقت پر بھی تشویش ظاہر کی کہ روس جدید طرح کے اسٹریٹجک ہتھیار تیا رکر رہا ہے۔
یواین آئی ۔ ک ج