InternationalPosted at: Feb 29 2020 8:52AM امریکہ نے اٹلی میں کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے سفر سے متعلق وارننگ جاری کی
واشنگٹن،29فروری(اسپوتنک)امریکہ کے محکمہ خارجہ نے امراض کے کنٹرول مرکز(سی ڈی سی)کی صلاح پر اٹلی میں کورونا وائرس کے خطرے کی وجہ سے وہاں کے غیر ضروری سفر سے بچنے کےلئے سفر سے متعلق وارننگ جاری کی ہے۔
محکمہ خارجہ نے جمعہ کو جاری ایک نوٹس میں کہا،’’سی ڈی سی نے اٹلی کےلئے تیسری سطح کی وارننگ جاری کی ہے۔وہ اس وقت اٹلی کے غیر ضروری سفر سے بچنے کی صلاح دیتا ہے۔‘‘
اسپوتنک۔اےایم۔