InternationalPosted at: Mar 15 2019 10:48AM امریکہ اور جنوبی کوریا کے نمائندوں نے نیو کلیائی تخفیف اسلحہ پر تبادلہ خیا ل کیا
واشنگٹن،15 مارچ (اسپوتنك) امریکہ اور جنوبی کوریا کے نمائندوں نے جمعرات کو واشنگٹن میں ملاقات کی اور کوریا ئی جزیرہ پر نیوکلیائی تخفیف اسلحہ کی کوششوں پر تبادلہ خیال کیا۔ وزارت خارجہ کے نائب ترجمان رابرٹ پالاڈنو نے یہ ا طلاع دی۔
مسٹر پالاڈنو نے نامہ نگاروں کو بتایا’’ میٹنگ کے دوران امریکہ اور جنوبی کوریا نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قراردادوں کے نفاذ کے ذریعے نیوکلیائی تخفیف اسلحہ کے ہمارے مقاصد کو حاصل کرنے کی مشترکہ طور کوشش کی گئی ‘‘۔انہوں نے کہا کہ دو طرفہ ورکنگ گروپ شمالی کوریا کے سلسلے میں وسیع اور قریبی تعاون کے حصہ کے طور پر باقاعدہ طور پر میٹنگ کر رہا ہے۔
مسٹر پالاڈنو نے کہا شمالی کوریا کے سلسلے میں امریکہ کے خصوصی نمائندے اسٹیو بيگن فی الحال نیویارک میں اقوام متحدہ کے مستقل نمائندوں کے ساتھ ملاقات کر رہے ہیں۔
مسٹر ٹرمپ اور مسٹر کم کے درمیان ویت نام کے دارالحکومت میں ہنوئی میں دوسری چوٹی کانفرنس بغیر کسی نتیجے کے ختم ہو گئی تھی ۔
اسپوتنک ۔ ک ج