image
Wednesday, Apr 24 2024 | Time 12:30 Hrs(IST)
International

كوريا کے ساتھ 'بڑا' تنازعہ ممکن، سفارتی حل کی کوشش : ٹرمپ

كوريا کے ساتھ 'بڑا' تنازعہ ممکن، سفارتی حل کی کوشش : ٹرمپ

واشنگٹن، 28 اپریل (رائٹر) امریکہ کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ شمالی کوریا کے ایٹمی اور میزائل پروگرام کی وجہ سے اس کے ساتھ ایک بہت بڑا تنازعہ ممکن ہے لیکن وہ اس کا سفارتی حل تلاش کرنے کے لیے زیادہ اہمیت دیں گے۔ صدر کےدفتر میں 100 دن کی مدت مکمل کرنے کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے کہا،’’ایسا خدشہ ہے کہ شمالی کوریا کے ساتھ ہم کسی بڑے تصادم میں الجھیں۔‘‘ امریکی صدر نے کہا کہ وہ اس مسئلے کا پرامن حل چاہتے ہیں، ان کا انتظامیہ فوجی فورسز کے استعمال کی جگہ اقتصادی پابندیوں کو سخت کرنے پر زور دے رہا ہے۔ انہوں نے کہا، ’’ہم اس کا حل سفارتی طریقے سے کرنا چاہتے ہیں لیکن یہ بہت مشکل ہے۔‘‘ مسٹر ٹرمپ نے کہا کہ آج شمالی کوریا ان کے لئے سب سے بڑاعالمی چیلنج ہے۔ انہوں نے اس پر لگام لگانے کے سلسلے میں چینی صدر شی جن پنگ کی تعریف کی۔ دونوں رہنماؤں نے اس مہینے کے آغاز میں فلوریڈا میں ملاقات کی تھی۔ انہوں کہا، ’’میرا خیال ہے کہ مسٹر جن پنگ سخت محنت کر رہے ہیں، وہ یقینی طور پر علاقے میں بدامنی نہیں دیکھنا چاہتے۔ وہ ایک اچھے انسان ہیں۔‘‘ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ چاہتے ہیں کہ جنوبی کوریا امریکہ کی میزائل دفاعی سسٹم (ٹرمینل ہائی الٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس) تھاڈ کی قیمت ادا کرے، جس کی لاگت تقریبا ایک ارب ڈالر ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا، ’’امریکہ جنوبی کوریا کے ساتھ آزاد تجارت کے معاہدے کے دوبارہ جائزہ لینے یا ختم کرنے کا ارادہ رکھتا ہے کیونکہ اس کی وجہ سے ہمیں بڑےتجارتی خسارہ جھیلنے پڑ رہے ہیں۔‘‘ رائٹر۔اےایم۔

خاص خبریں
کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

کانگریس کے ٹکٹ پر چار نئے امیدوار پہلی بار لوک سبھا انتخابات میں اپنی قسمت آزمائیں گے

پٹنہ، 24 اپریل (یو این آئی) بہار لوک سبھا انتخابات 2024 میں کانگریس کے ٹکٹ پر پہلی بار چار امیدوار اپنی قسمت آزمائیں گے۔

...مزید دیکھیں
بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں انکائونٹر کے بعد تلاشی آپریشن جاری:پولیس

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) شمالی کشمیر کے ضلع بانڈی پورہ کے رانجی جنگل علاقے میں بدھ کی صبح سیکورٹی فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کے ابتدائی تبادلے کے بعد وسیع پیمانے پر تلاشی آپریشن جاری ہے۔

...مزید دیکھیں
ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

ویشالی میں آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی

حاجی پور، 24 اپریل (یو این آئی) بہار میں ویشالی ضلع کے ودو پور تھانہ علاقے میں بدھ کی صبح آگ لگنے سے ایک ہی خاندان کے آٹھ افراد زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

چین: خلائی جہاز شین ژاؤ- 18 کو عملے کے ساتھ 25 اپریل کو لانچ کیا جائے گا

جیوکوان، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) شمال مغربی چین میں جیوکوان سیٹلائٹ لانچ سینٹر سے خلائی جہاز شین ژاؤ-18 عملے کے ساتھ جمعرات کو بیجنگ کے وقت کے مطابق رات 8:59 بجے لانچ کیا جائے گا۔

...مزید دیکھیں
پاکستان : فوجی  کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے

پاکستان : فوجی کارروائی میں 3 دہشت گرد مارے گئے

اسلام آباد، 24 اپریل (یو این آئی/ژنہوا) پاکستان کے جنوب مغربی صوبہ بلوچستان میں ایک فوجی آپریشن میں تین دہشت گرد ہلاک اور ایک کو گرفتار کر لیا گیا۔

...مزید دیکھیں
کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

کشمیر میں خشک موسم کے بیچ شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم ریکارڈ

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) محکمہ موسمیات کی طرف سے برف باراں کے ایک اور مرحلے کی پیش گوئی کے بیچ وادی کشمیر میں شبانہ درجہ حرارت معمول سے کم درج ہوا ہے۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں 10 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

بارہمولہ میں 10 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

سری نگر، 24 اپریل (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف سخت کاررائیوں کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں 10 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی آئی ٹی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

آئی پی ایل کے 39ویں میچ کے بعد پوائنٹس ٹیبل

23 Apr 2024 | 11:56 PM

چنئی، 23 اپریل (یو این آئی) انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) 2024 میں منگل کو کھیلے گئے 39ویں میچ کے بعد ٹیموں کا پوائنٹس ٹیبل کچھ یوں ہے:-ٹیم……………….…میچ…جیت…ہار…ٹائی…پوائنٹس…نیٹ رن ریٹراجستھان رائلز .............8......7......1.....0.....14......0.698کولکتہ نائٹ رائیڈرز.......7......5.....2......0.....10.......1.206سن رائزرز حیدرآباد ......7......5.....2......0.....10......0.914لکھنؤ سپر جائنٹس..........8......5.....3.....0.......10.......0.148چنئی سپر کنگز .............8......4.....4.....0.......8........0.415گجرات ٹائٹنز ................8......4.....4......0......8.......-1.055ممبئی انڈینز..................8......3.....5.....0.......6......-0.227دہلی کیپٹلز ...................8......3.....5......0......6......-0.477پنجاب کنگز ..................8......2.....6......0......4.......-0.292رائل چیلنجرز بنگلور........8......1.....7......0......2.......-1.046یواین آئی۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image