InternationalPosted at: Jan 10 2018 10:23AM کیلیفورنیا میں لینڈ سلائڈنگ، سیلاب سے 13 افراد ہلاک
لاس اینجلس، 10 جنوری (رائٹر) امریکی ریاست کیلی فورنیا کے جنوبی علاقے میں زبردست بارش کی وجہ سے آئے سیلاب اور مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم 13 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔
سانتا باربارا کاؤنٹی کے فائر بریگیڈ کی ایک ترجمان امبر اینڈرسن نے کہا کہ کاؤنٹی اور شمالی لاس اینجلس میں کل ہونے والی بھاری بارش کی وجہ سے ہزاروں لوگوں کو اپنے گھروں کو چھوڑ کر محفوظ مقام پر جانا پڑا۔ انہوں نے کہا کہ ہنگامی سروس کے ملازمین ، ڈاگ اسکواڈ اور ہیلی کاپٹروں کی مدد سے امدادی کام میں مصروف ہیں۔ بہت سے لوگوں کے ملبے میں دبے ہونے کااندیشہ ہے۔
سانتا باربارا کاؤنٹی کے افسر بل براؤن نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ زبردست لینڈ سلائڈنگ نے اپنی زد میں رہائشی علاقوں کوبھی لے لیا ہے اور مکانوں کے اوپر ملبے کی موٹی پرت جمع ہو گئی ہے۔
رائٹر،اظ 0835