InternationalPosted at: Apr 25 2017 11:24AM شمالی کوریا کے معاملے میں تمام ساتھی ممالک کے ساتھ بات چیت کی جائے گی:یُن
ٹوکیو، 25 اپریل (رائٹر) شمالی کوریا پالیسی کیلئے امریکہ کے خصوصی نمائندہ جوزف یُن نے آج کہاکہ شمالی کوریا سے مقابلہ کرنے کیلئے واشنگٹن کے تمام ساتھی ممالک کے ساتھ تال میل اور بات چیت کرکے ہی کوئی قدم اٹھایا جائے گا۔ مسٹر یُن نے یہاں اپنے جاپانی اور جنوبی کوریائی ہم منصبوں کے ساتھ ایک میٹنگ کے بعد نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ شمالی کوریا کے خلاف کوئی قدم امریکہ کے معاونین کے ساتھ تبادلہ خیال کے بعد ہی اٹھایا جائے گا۔ واضح رہے کہ شمالی کوریا ایک نئے نیوکلیائی تجربہ یا بیلسٹک میزائل کا تجربہ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔ رائٹر۔ س ا