InternationalPosted at: Sep 22 2017 9:32AM امریکہ کی شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد ، کم نے ٹرمپ کو بددماغ بتایا
نیویارک، 22 ستمبر (رائٹر) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں لگانے کا حکم جاری کر دیا ہے۔ امریکی صدر کے اس حکم سے مایوس پیانگ یانگ کے رہنما کم جونگ اون نے ٹرمپ کو بددماغ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ اس کا نیوکلیائی اور میزائلی پروگرام جاری رہے گا اور وہ امریکہ کے خلاف دیگر اقدامات پر سنجیدگی سے غور و خوض کرے گا۔ مسٹر ٹرمپ نے منگل کے روز اقوام متحدہ میں اپنے پہلے خطاب کے دوران شمالی کوریا کو برباد کرنے کی دھمکی دی تھی۔ مسٹر ٹرمپ نے شمالی کوریا کے ڈکٹیٹر کم جونگ کا مذاق اڑاتے ہوئے انہیں راکٹ مین کہا تھا۔انہوں نے کہا کہ کم کو معلوم نہیں کہ وہ خودکشی کی راہ پر چل رہے ہیں ۔ امریکی صدر نے شمالی کوریا پر نئی پابندیاں عائد کرتے ہوئے کہا کہ چین کے سینٹرل بینک نے دیگر چینی بینکوں کو پیانگ یانگ کے ساتھ کاروبار بند کرنے کے لئے کہا ہے۔ قبل ازیں اقوام متحدہ نے شمالی کوریا پر نیوکلیائی تجربات کرنے پر نئی پابندیاں لگائی تھیں۔ سلامتی کونسل 2006 سے اب تک نو مرتبہ شمالی کوریا پر پابندیاں عائد کرچکا ہے۔ جاری۔ رائٹر۔ س ک۔ شا پ۔۰۹۲۶