InternationalPosted at: Oct 26 2020 10:58AM پینس کے تین اور قریبی کورونا پازیٹو
واشنگٹن،26اکتوبر(اسپوتنک) امریکہ کے نائب صدر مائک پینس کے تین اور قریبی کورونا وائرس (کووڈ 19)پازیٹو پائے گئے اور اس کے ساتھ ہی اس انفیکشن کی گرفت میں آنے والے ان کے نزدیکیوں کی تعداد پانچ ہوگئی ہے۔
این بی سی نیوز نے مسٹر پینس کے چیف آف اسٹاف مارک شارٹ اور سیاسی اتحادی مارٹی اوبسٹ کے کووڈ 19 سے متاثرہونے کی تصدیق کے تھوڑی دیر بعد یہ اطلاع دی۔
مسٹر پینس کے ترجمنا ڈیون او میلی نے ہفتے کو بتایا کہ مسٹر پینس اور ان کی اہلیہ کرین پینس دونوں کورونا نگیٹو پائے گئے تھے،جبکہ مارک شارٹ اور مارٹی اوبسٹ کورونا پازیٹو پائے گئے ہیں۔
اسپوتنک۔اےایم۔