InternationalPosted at: Jan 25 2023 10:12AM سابق امریکی نائب صدر مائیک پینس کی رہائش گاہ سے خفیہ دستاویزات برآمد
واشنگٹن، 25 جنوری (یو این آئی) امریکہ میں سابق نائب صدر مائیک پینس کی انڈیانا رہائش گاہ سے خفیہ دستاویزات برآمد ہوئے ہیں۔
بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق مسٹر مائیک پینس کے وکیل نے منگل کوبتایا کہ سابق نائب صدر مائیک پینس کی رہائش گاہ سے انہیں کم تعداد میں خفیہ دستاویزات ملے ہیں جنہیں فیڈرل بیورو آف انویسٹی گیشن (ایف بی آئی) کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق مسٹر پینس کے وکیل نے بتایا کہ دستاویزات کے حوالے سے نیشنل آرکائیوز کو خط بھی لکھا گیا ہے۔
رپورٹ کے مطابق اس سے قبل تفتیش کار کو صدر جو بائیڈن اور سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی رہائش گاہ سے خفیہ دستاویزات برآمد ہوئے تھے۔ جن کی جانچ کی جا رہی ہے۔
ایسے ہی ایک معاملے میں سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کاغذات کوغلط طریقے سے رکھنے کے لئےایک مجرمانہ تحقیقات کا سامنا کررہے ہیں۔
یواین آئی۔الف الف