image
Sunday, Dec 10 2023 | Time 18:25 Hrs(IST)
International

امریکی ریاست یوٹاہ میں چھوٹے طیارہ کے حادثے میں 4 لوگوں کی موت

امریکی ریاست یوٹاہ میں چھوٹے طیارہ کے حادثے میں 4 لوگوں کی موت

لاس اینجلس، 3 اکتوبر (یو این آئی) امریکی ریاست یوٹاہ میں اتوار کی رات چھوٹے طیارے کے حادثے میں چار افراد ہلاک ہو گئے۔ حکام نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔
گرینڈ کاؤنٹی کے شیرف کے دفتر کے مطابق، چھوٹا طیارہ مشرقی یوٹاہ کے شہر مواب کے کینیون لینڈز ہوائی اڈے سے اڑان بھرنے کے فوراً بعد دور افتادہ علاقے میں زمین پر گر کر تباہ ہو گیا۔
شیرف کے دفتر نے اپنے فیس بک پیج پر پوسٹ کیے گئے بیان میں کہا کہ "بدقسمتی سے، طیارے کا پائلٹ، نارتھ ڈکوٹا اسٹیٹ سنیٹر ڈگ لارسن، ان کی اہلیہ اور ان کے دو بچے حادثے میں جاں بحق ہوگئے۔
یو ایس فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن (FAA) نے اپنے بیان میں تصدیق کی ہے کہ سنگل انجن پائپر PA-28 مقامی وقت کے مطابق اتوار کی رات 8:20 بجے گر کر تباہ ہوا۔
ایف اے اے اور یو ایس نیشنل ٹرانسپورٹیشن سیفٹی بورڈ (NTSB) کے ذریعہ حادثے کی تحقیقات کی جائے گی۔
یو این آئی۔ م ش۔

خاص خبریں
انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

انسانی حقوق کے پھیلاؤ کے لیے بنیادی ڈھانچے کی ترقی ضروری : دھنکھڑ

نئی دہلی، 10 دسمبر (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ جگدیپ دھنکھڑ نے اتوار کو کہا کہ انسانی حقوق کے پھیلاؤ اور انہیں بااختیار بنانے کے لئے ملک میں بنیادی ڈھانچے کی جامع ترقی بہت ضروری ہے۔

...مزید دیکھیں
قبائلی رہنما وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ

قبائلی رہنما وشنو دیو سائی چھتیس گڑھ کے نئے وزیر اعلیٰ

رائے پور 10 دسمبر ( یو این آئی) سابق مرکزی وزیر اور قبائلی لیڈر وشنو دیو سائی آج یہاں چھتیس گڑھ میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کی میٹنگ میں لیڈر منتخب کرلئے گئے ۔

...مزید دیکھیں
کارپوریٹ سیکٹر کو  رضا کارانہ طور پر   ملک کی ترقی میں تعاون دینا  چاہئے: راجناتھ

کارپوریٹ سیکٹر کو رضا کارانہ طور پر ملک کی ترقی میں تعاون دینا چاہئے: راجناتھ

ممبئی، 10 دسمبر (یو این آئی) وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ نے زور دیا کہ کارپوریٹ سیکٹر کو ملک کی ترقی میں رضاکارانہ طور پر تعاون دینا چاہیے۔

...مزید دیکھیں
کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

کھڑگے نے راجگوپالاچاری کو ان کی یوم پیدائش پر خراج عقیدت پیش کیا

نئی دہلی، 10دسمبر (یو این آئی) کانگریس صدر ملکارجن کھڑگے نے ملک کے سابق گورنر جنرل اور عظیم مجاہد آزادی سی راجگوپالاچاری کو ان کے یوم پیدائش پر دلی خراج عقیدت پیش کیا۔

...مزید دیکھیں
بریلی:کار ٹینکر سے ٹکرائی، 8 کی موت

بریلی:کار ٹینکر سے ٹکرائی، 8 کی موت

بریلی:10دسمبر(یواین آئی) اترپردیش کے ضلع بریلی۔

...مزید دیکھیں
جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

جانوروں پر ظلم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی: شیوراج

بھوپال، 10 دسمبر (یو این آئی) مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے گنا ضلع میں جانوروں پر ظلم کے واقعہ کے بارے میں آج کہا کہ اس طرح کے ظلم کی کارروائیاں ناقابل معافی ہیں اور اس جرم کے ملزموں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

...مزید دیکھیں
اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

اسرائیلی فوج میں ہلاکتوں کی تعداد 97 تک پہنچی: رپورٹ

غزہ، 10 دسمبر (یو این آئی / اسپوتنک) غزہ پٹی میں حماس کے خلاف زمینی مہم کے آغاز سے اب تک ہلاک ہونے والے اسرائیلی فوجیوں کی تعداد 97 ہو گئی ہے۔

...مزید دیکھیں

کلّو سمیت ریاست کو آفت سے بہت زیادہ نقصان ہوا: سنگھ

10 Dec 2023 | 6:17 PM

کلو، 10 دسمبر (یو این آئی) ہماچل پردیش کے تعمیرات عامہ اور نوجوان خدمات اور کھیل کے وزیر وکرمادتیہ سنگھ نے بنجار اسمبلی علاقہ کے تحت ہونے والے ترقیاتی کاموں کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے تمام محکموں کے افسران کو ریاستی حکومت کی طرف سے شروع کئے گئے بنجار علاقے میں مختلف ترقیاتی کاموں میں تیزی لانے اور انہیں وقت پر مکمل کرنے کی ہدایت دی تاکہ علاقے کے لوگ ان سے مستفید ہو سکیں۔

image