image
Friday, Mar 29 2024 | Time 04:23 Hrs(IST)
International

’ونڈز ہیکنگ‘کے پیچھے روسی خفیہ ایجنسی: سمتھ

’ونڈز ہیکنگ‘کے پیچھے روسی خفیہ ایجنسی: سمتھ

واشنگٹن ، 24 فروری (اسپوتنک) مائیکرو سافٹ کے چیئرمین بریڈ اسمتھ نے کہا کہ اس بات کے واضح ثبوت موجود ہیں کہ روس کی خفیہ ایجنسی نے سولر ونڈز ہیکنگ کی۔
اسمتھ نے امریکی سینیٹ پینل سے پہلے کہا ’’میرے خیال میں ہم یہ کہہ سکتے ہیں۔ اس سطح پر پر ہم نے روسی غیر ملکی خفیہ ایجنسی کی طرف اشارہ کرنے والے کافی شواہد دیکھے ہیں، ہمیں ایسا کوئی ثبوت نہیں ملا جو دوسروں کی طرف اشارہ کرتا ہو۔‘‘
انہوں نے کہا ’’ہم حکومت اور دیگر کے ذریعہ اٹھائے جانے والے باضابطہ اقدامات کا انتظار کریں گے۔ لیکن اس میں کوئی شک نہیں ہے۔ ‘‘
کراؤڈ اسٹرائیک سائبر سکیورٹی کمپنی کے صدر اور سی ای او جارج کرٹز نے اس پر اتفاق کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان کے پاس ایسی کوئی اطلاع نہیں ہے جس سے یہ ظاہر ہوتا ہو کہ روس کے خلاف شبہات غلط تھے۔
سینیٹ کی سماعت کے دوران ، انہوں نے کہا ’’ہمیں معلوم ہے کہ امریکی حکومت نے کہا ہے کہ یہ دھمکی دینے والا روسی نژاد ہے۔ اگرچہ ہم فی الحال اسے ڈھونڈنے سے قاصر ہیں ، ہمارے پاس اسے غلط ٹھہرانے کے لئے کوئی معلومات نہیں ہے۔
اسمتھ کی کمپنی نے حملے کا بڑے پیمانے پر تجزیہ کیا۔ کمپنی کا تخمینہ ہے کہ کم از کم ایک ہزار ہنر مند ، باصلاحیت انجینئرز نے اس میں حصہ لیا۔
امریکی عہدیداروں نے کہا ہے کہ وہ اس بات پر متفق ہیں کہ روسی ہیکرز اس بڑے سائبر حملے کے پیچھے ہیں ، جس میں کم از کم نو وفاقی ایجنسیوں اور 17،000 نجی کمپنیوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ روس نے ان الزامات کی تردید کی ہے۔
اسپوتنک،اظ

خاص خبریں
کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی  توسیع

کیجریوال کو کوئی راحت نہیں، ای ڈی کی حراست میں یکم اپریل تک کی توسیع

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی کی عدالت نے دہلی شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں پھنسے وزیر اعلی اروند کیجریوال کی حراست میں جمعرات کو یکم اپریل تک کی توسیع کر دی ہے۔

...مزید دیکھیں
ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

ضرورت پڑنے پر حکومت اگنی ویر اسکیم کو بہتر بنانے کے لیے تیار : راجناتھ

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) وزیر دفاع راجناتھ سنگھ نے کہا کہ اگر حکومت کو مسلح افواج میں اگنی ویروں کی بھرتی سے متعلق اگنی پتھ اسکیم میں کسی قسم کی کمی نظر آتی ہے تو وہ ضرورت پڑنے پر اسے بہتر کرنے کے لیے تیار ہے۔

...مزید دیکھیں
لوک سبھا    کے دوسرے مرحلے کی  88  سیٹوں کے  انتخابات کے لئے  کا نوٹیفکیشن جاری

لوک سبھا کے دوسرے مرحلے کی 88 سیٹوں کے انتخابات کے لئے کا نوٹیفکیشن جاری

نئی دہلی، 28 مارچ ( یو این آئی ) الیکشن کمیشن نے جمعرات کو لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے نوٹیفکیشن جاری کیا۔

...مزید دیکھیں
سی پی ڈبلیو ڈی  کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی  صدر  جمہوریہ سے ملاقات

سی پی ڈبلیو ڈی کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئرز کی صدر جمہوریہ سے ملاقات

نئی دہلی، 28 مارچ (یو اینن آئی) سینٹرل پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (سی پی ڈبلیو ڈی) (2022 اور 2023 بیچ) کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئروں کے ایک گروپ نے آج راشٹرپتی بھون میں صدر جمہوریہ دروپدی مرمو سے ملاقات کی۔

...مزید دیکھیں
کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

کیجریوال کی وزارت اعلیٰ کے عہدے سے ہٹانے کی درخواست مسترد

نئی دہلی، 28 مارچ (یو این آئی) دہلی ہائی کورٹ نے شراب پالیسی ۔

...مزید دیکھیں
کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

کتابوں کی اشاعت اور فروخت کے امکانات کی تلاش کے ساتھ اقدامات پر بھی توجہ ضروری: پروفیسر خواجہ محمد اکرام الدین

نئی دہلی، 28مارچ (یو این آئی) قومی کونسل برائے فروغ اردو زبان میں اردو کتابوں کی اشاعت و فروخت کی صورت حال کو بہتر کرنے اور اس حوالے سے نئے امکانات پر غورو خوض کے لیے ایک اہم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا،جس میں ہندوستان بھر سے مرکزی و ریاستی جامعات کے شعبہ ہاے اردو کے صدور نے شرکت کی اور انھوں نے اپنی قیمتی رائیں اور تجاویز پیش کیں۔

...مزید دیکھیں
ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

ایل سی اے ایم کے1 اے کی کامیاب پرواز

بنگلورو، 28 مارچ (یو این آئی) تیجس ایم کے 1 اے ایئر کرافٹ سیریز کے پہلے طیارے ایل اے 5033 نے جمعرات کو یہاں ایچ اے ایل کی فیسلٹی سے کامیابی کے ساتھ پرواز کی۔

...مزید دیکھیں

راجستھان رائلز نے دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے ہرا یا

28 Mar 2024 | 11:53 PM

جے پور، 28 مارچ (یو این آئی) ریان پراگ کی 45 گیندوں میں ناٹ آؤٹ 84 رنز کی دھماکہ خیز اننگز کے بعد راجستھان رائلز نے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے نویں میچ میں جمعرات کو گیند بازوں کی شاندار کارکردگی کی بدولت دہلی کیپٹلس کو 12 رنز سے شکست دے دی۔

کنگنا کے تئیں کانگریس کے نازیبا ریمارکس پر بی جے پی کارکنوں کا مظاہرہ

27 Mar 2024 | 5:10 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش کی منڈی پارلیمانی سیٹ سے فلم اداکارہ اور بھارتیہ جنتا پارٹی کی امیدوار کنگنا رناوت کے خلاف کانگریس لیڈر سپریا شرینیت کے سوشل میڈیا ہینڈل سے کیے گئے نازیبا ریمارکس کے سلسلے میں بدھ کو بی جے پی نے منڈی ضلع ہیڈکوارٹر میں کانگریس کے خلاف زبردست مظاہرہ کیا اور شہر میں احتجاجی ریلی نکالی۔

...مزید دیکھیں

ہماچل میں نوجوان کی پٹائی، ملزم فرار

27 Mar 2024 | 5:12 PM

شملہ، 27 مارچ (یو این آئی) ہماچل پردیش میں شملہ ضلع کے رام پور سب ڈویژن کے بدرش علاقے میں نیپالی نژاد نوجوان کو اس کے دوستوں نے پیٹ پیٹ کر ہلاک کردیا۔

...مزید دیکھیں
image