InternationalPosted at: Dec 14 2018 11:00AM روسی ہتھیاروں کی خریداری سے سعودی امریکی تعلقات متاثر ہوں گے : امریکہ
واشنگٹن، 14 دسمبر (اسپوتنك) امریکی ممبران پارلیمنٹ نے سینیٹ میں قرارداد منظور کی ہے کہ سعودی عرب کے روس سے ہتھیار خریدنے سے طویل عرصہ جاری امریکہ سعودی عرب کے فوجی تعلقات متاثر ہوں گے۔
قرارداد میں کہا گیا،’’سینیٹ سعودی عرب سلطنت کو انتباہ دیتی ہے کہ اس کے روس اور چین کے ساتھ تعاون کرنے، فوجی آلات اور ہتھیار خریدنا امریکہ سعودی عرب کے طویل چلے آ رہے تعلقات کے لئے چیلنج ہیں۔ اس سے سعودی عرب کی قومی سلامتی اور معیشت کو بھی خطرہ لاحق ہو سکتا ہے‘‘َ۔
امریکی سینیٹ نے جمعرات کو امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے صحافی جمال خاشقجي کی موت کے لئے سعودی عرب کے شہزادے محمد بن سلمان کو 'ذمہ دار' قرار دیتے ہوئے صوتی ووٹ سے ان کے خلاف قرارداد منظور کی۔
تجویز میں یمن میں جاری جنگ کے سفارتی حل پر زور دیا گیا۔ یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں عرب ممالک کا اتحاد حوثي باغیوں سے لڑ رہا ہے۔ اس کے علاوہ سعودی عرب کی خواتین حقوق کے سرگرم کارکن ر یف بداوی اور ثمر بداوی کی رہائی کی بھی تجویز منظور کی گئی۔
تجویز میں یمن میں سعودی عرب کی قیادت میں اتحاد کے ہوائی جہازوں کے امریکہ کی طرف سے ہوا میں ہی ایندھن بھرنے پر روک لگانے کی بھی حمایت کی گئی۔”
اسپوتنک۔ ع ا۔