InternationalPosted at: Sep 22 2017 2:30PM امریکہ کا شام کو 700 ملین امریکی ڈالر بطور امداد دینے کا اعلان
اقوام متحدہ، 22 ستمبر (رائٹر) امریکہ نے شام میں عوام کی مدد کے لئے 697 ملین امریکی ڈالر بطور امداد دینے کا اعلان کیا ہے جو کہ 2012 میں دی گئی رقم سے سات ملین امریکی ڈالر زیادہ ہے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے ایک بیان میں کہا کہ ’’یہ امدادی رقم پورے خطے میں حکومتوں اور اداروں پر بحران کے اثرات کو کم کرنے میں مدد کرسکتی ہے‘‘۔ امریکہ کی جانب سے دی گئی اس رقم سے اردن کو 88 ملین امریکی ڈالر، ترکی کو 35 ، لبنان کو 29، عراق کو 15، مصر کو 13 اور علاقائی تنظیموں کو دو ملین امریکی ڈالر ملیں گے۔ رائٹر۔ س ک۔ شا پ۔0923