InternationalPosted at: Dec 8 2019 10:53AM امریکی عدالتی کمیٹی نے مواخذے کے تعلق سے جاری کی رپورٹ
واشنگٹن ، 8 دسمبر (ژنہو ا) امریکہ میں ڈیموکریٹ کی زیر قیادت کانگریس (پارلیمنٹ) کے ایوان نمائندگان کی عدالتی کمیٹی نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے مواخذے کے لئے آئینی بنیاد قرار دیتے ہوئے ایک رپورٹ جاری کی ہے۔ پینل کے زیادہ تر ارکان کی جانب سے تحریر کی گئی رپورٹ میں امریکی آئین کے مواخذے کی تاریخ، مقصد اور معنی کی ایک تفصیلی وضاحت پیش کی گئی ہے ۔ ساتھ ہی اس میں مواخذے کے عمل کے بارے میں قانونی سوالات اور مواخذے کے غلط دعووں کا بھی ذکر کیا گیا ہے ۔عدالتی کمیٹی کے چیئرمین جیرو لڈ نیڈلر نے ٹویٹ کر کے الزام عائد کیا کہ ٹرمپ نے ذاتی مفاد کے لئے اپنی طاقت کا غلط استعمال کیا، ہماری قومی سلامتی کو دھوکہ دیا اور ہمارے انتخابات کو بدعنوان کر دیا۔
ژنہوا ۔ ک ج