InternationalPosted at: Apr 9 2020 9:15AM ٹرمپ نے یہودیوں کو پاسوورکی مبارک باد دی
واشنگٹن، 9 اپریل ( یواین آئی) امریکی صدرڈونالڈ ٹرمپ نے جمعرات کو یہودیوں کے سب سے اہم مذہبی تہوارمیں سے ایک پاسوورکی مبارک دی۔
صدرٹرمپ نے ٹوئٹ کرتے ہوئے ایک ویڈیو پیغام کے ذریعے کہا، "پاسووریہودیوں کا اور یہودیوں کے لیے خود کفالت کی سچی کہانی ہے۔ میں سبھی کو پاسوورکی مبارک دیتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ اس سال یہ کافی مختلف ہونے جا رہا ہے۔ مسٹر ٹرمپ نے کہا’’آپ عبادت گاہوں میں ایک ساتھ نہیں بیٹھیں گے، آپ اپنے گھروں میں رہیں گے، آپ ہمارے ملک کی مدد کریں گے۔ ہم جلد ہی ایک ساتھ آنا چاہتے ہیں. لیکن ایک چیزجومیں نے دیکھی ہے وہ ہے ایک قوم کے طور پر زبردست اتحاد‘‘۔