InternationalPosted at: Sep 19 2020 8:45AM امریکہ مادوروکیخلاف اتحاد بنانا جاری رکھے گا:پومپیو
واشنگٹن،19 ستمبر(اسپوتنک) امریکہ نے ہفتہ کے روز کہا کہ وہ وینزویلا کے صدر نکولس مادورو کے خلاف اتحاد بنانا جاری رکھے گا اور اسے وسائل سے محروم کرے گا۔
جمعہ کے روز امریکی وزیر خارجہ مائیک پومپیو نے برازیل کے وزیر خارجہ ارنسٹو اراجو کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس میں کہا،’’ہم اتحاد بنانے کا کام جاری رکھیں گے اور وہاں کی حکومت کودولت اور وسائل سے محروم کریں گے‘‘۔
مسٹر پومپیوان دنوں برازیل ، گیانا ، سورینام کے چار روزہ دورے پر ہیں۔ اس دورے کا مقصد جنوبی امریکہ کے ممالک کے ساتھ معاشی تعلقات کو مستحکم کرنا اور وینزویلا کے مہاجرین کے لئے مالی اعانت فراہم کرنا ہے۔
اسپوتنک،اظ