NationalPosted at: Nov 4 2024 3:27PM گڈکری نے الموڑہ بس حادثہ پر رنج و غم کا اظہار کیا
نئی دہلی، 04 نومبر (یو این آئی) روڈ ٹرانسپورٹ اور شاہراہوں کے مرکزی وزیر نتن گڈکری نے اتراکھنڈ کے الموڑہ کے مارچولا میں پیش آئے بس حادثے پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا ہے اور متاثرین کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کیا ہے۔
مسٹر گڈکری نے ٹوئٹ کر کے اس واقعہ پر رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا 'اتراکھنڈ کے الموڑہ میں بس حادثے میں کئی لوگوں کی موت کی خبر انتہائی افسوسناک اور تکلیف دہ ہے۔ ان کو میرا دلی خراج عقیدت۔ سوگوار خاندانوں کے ساتھ میری ہمدردیاں ہیں۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے دعا گو ہوں۔‘‘
قابل ذکر ہے کہ پوڑی گڑھوال کے دھوم کوٹ سے رام نگر جانے والی جی ایم او یو کی بس الموڑہ کے قریب مارچولا میں آج صبح حادثہ کا شکار ہوگئی جس میں کم از کم 36 مسافروں کی موت کی اطلاع ہے۔ اتراکھنڈ حکومت نے حادثے کی تحقیقات کا حکم دے دیا ہے۔
یو این آئی ۔ ع خ