NationalPosted at: Aug 16 2018 2:42PM واجپئی کی حالت انتہائی نازک، لیڈروں کا تانتا لگا
نئی دہلی، 16 اگست (یواین آئی) سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی کی حالت پہلے ہی جیسی نازک بنی ہوئی ہے اور وہ لائف سپورٹنگ سسٹم پرہیں۔ اس درمیان آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (ایمس) میں قدآور لیڈروں کا مسٹر واجپئی کو دیکھنے آنے کا سلسلہ بنا ہوا ہے۔
ایمس نے تازہ بلیٹن میں امید کی کوئی کرن نہیں دکھائی ہے۔ ایمس کی میڈیا اور پروٹوکول ڈویژن کی سربراہ پروفیسر آرتی وج نے تقریباً 11 بجے دو لائنوں کا بلیٹن جاری کیا جس میں کہا گیا کہ مسٹر واجپئی کی صحت جوں کی توں ہے. ان کی حالت نازک ہے اور وہ لائف سپورٹنگ سسٹم پر ہیں۔
ایمس نے کل رات میڈیکل بلیٹن میں کہا تھا’’سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپئی گزشتہ نو ہفتے سے ایمس میں داخل ہیں اور بدقسمتی سے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ان کی حالت مزید بگڑگئی ہے. ان کی حالت بہت سنگین ہے اور انہیں لائف سپورٹنگ سسٹم پر رکھا گیا ہے‘‘۔
پورے ملک کی نگاہیں ایمس پر لگی ہوئیں ہیں۔ نائب صدر ایم ونکيانائڈو مسٹر واجپئی کو دیکھنے آج صبح اسپتال پہنچے. وزیر اعظم نریندر مودی مسٹر واجپئی کی صحت کو لے کر مسلسل نظر رکھے ہوئے ہیں۔ مسٹر مودی کل دیر شام مسٹر واجپئی کی خیر خیریت لینے ایمس پہنچے تھے اور ان کا علاج کر رہے ڈاکٹروں سے بات چیت کی تھی ۔
مرکزی وزیر صحت جے پی نڈا، مرکزی وزیر مختار عباس نقوی، رام ولاس پاسوان، گری راج سنگھ ،ہریانہ کے گورنر کپتان سنگھ سولنکی، بھارتیہ جنتا پارٹی صدر امت شاہ، سابق نائب وزیر اعظم لال کرشن اڈوانی اور سابق مرکزی وزیر مرلی منوہر جوشی ان کی خیریت جاننے کے لئے آج صبح ایمس پہنچے۔
اس کے بعد مرکزی وزیر راج ناتھ سنگھ نے بھی ایمس جاکر مسٹر واجپئی کی صحت کے بارے میں معلومات لی۔ بہت سے دوسرے لیڈر بھی سابق وزیر اعظم کا حال چال جاننے اسپتال پہنچ رہے ہیں۔
بڑی تعداد میں مرکزی وزراء، سیاسی پارٹیوں کے رہنماؤں اور ان کے مداحوں کے آنے کی وجہ سے یہاں سیکورٹی انتظامات سخت کر دیا گیا۔
جوائنٹ پولیس کمشنر (جنوب) دیویش شریواستو کی قیادت میں بڑی تعداد میں پولیس اہلکاروں کو ایمس کے ارد گرد تعینات کیا گیا ہے۔ ایمس کے باہر اور اس کے اندر سینئر افسر موجود ہیں اور ٹریفک کو کنٹرول میں رکھنے پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔
ادھر مسٹر واجپئی کی رہائشگاہ 6 كرشن مینن مارگ پر سیکورٹی بڑھا دی گئی ہے اور وہاں پر افسران کی ہلچل بڑھ گئی ہے۔ بہار کے وزیر اعلی نتیش کمار، مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان اور راجستھان کی وزیر اعلی وسندھرا راجےاپنے اپنے پروگرام منسوخ کرکے دہلی کے لئے روانہ ہونے کی اطلاع ملی ہے۔
یو این آئی،اظ