NationalPosted at: Jun 4 2020 10:58PM ہندوستان دوسرے ممالک کے مقابلے کم کرائے پراپنے شہریوں کو ملک واپس لا رہا ہے
نئی دہلی، 4 جون (یو این آئی) شہری ہوابازی کے وزیر ہردیپ سنگھ پوری نے ’وندے بھارت مشن‘ کے تحت کرایہ زیادہ ہونے کی شکایت پر آج کہا کہ ہندوستان دیگر ممالک کے مقابلے کافی کم کرائے میں اپنے شہریوں کو خصوصی پروازیں سے واپس لانے کا انتظام کررہا ہے۔
امریکہ، کناڈا اور اسرائیل کے ذریعہ ان کے شہریوں کو دلی سے نکالنے ککے لئے لئے جارہے کرایوں کا موازنہ کرتے ہوئے مسٹر پوری نے کہا ’’کچھ لوگوں نے ’وندے بھارت مشن‘ کے تحت ایئر انڈیا کے ذریعہ زیادہ کرائے لینے پر تشویش ظاہر کی ہے۔
اگرچہ یہ عام کمرشیل کرایوں کے برابر نہیں ہیں لیکن انہیں راستوں پر دوسرے ممالک کے ذریعہ (ان کے شہریوں کو نکالنے کے لئے ) لئے جارہے کرائے کے مقابلے میں کافی کم ہے۔
مسٹر پوری نے اس کے بعد کرائے کے موازنے کا چارڈ مشترک کرتے ہوئے لکھا ہے یہ امریکہ کے ہیوسٹن شہر کے لئے وہاں کے سفارتخانے نے تین لاکھ روپے میں ٹکٹ دستیاب کرائئے ہیں جبکہ وندے بھارت کے تحت امریکہ سے دلی کا کرایہ محض 1.03 لاکھ روپے ہے۔
مرکزی وزیر نے اسرائیل کے کرائے کا مقابلہ کرتے ہوئے لکھا ہے کہ اسرائیل سفارتخانہ دلی سے تل ابیب کے لئے 82500 روپے کرایہ لے رہا ہے جبکہ وندے بھارت میں اس راستے کا کرایہ 51938 روپے ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔