NationalPosted at: Feb 4 2023 10:20PM وانی جے رام کو ان کی سریلی آواز کے لیے یاد رکھا جائے گا: مودی

نئی دہلی، 04 فروری (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے معروف پلے بیک گلوکارہ وانی جےرام کے انتقال پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں ان کی سریلی آواز اور مختلف زبانوں میں ان کے گانے کی مہارت کے لیے یاد کیا جاتا رہے گا۔
ہفتہ کو ٹویٹر پر ایک تعزیتی پیغام میں مسٹر مودی نے کہاکہ "صلاحیتوں سے مالا مال وانی جے رام جی کو ان کی سریلی آواز، مختلف زبانوں میں گانے کے لیے یاد رکھا جائے گا۔ ان کی وفات تخلیقی دنیا کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ میں ان کے اہل خانہ اور مداحوں سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ اوم شانتی،۔
واضح رہے کہ وانی جےرام کا ہفتہ کو چنئی میں انتقال ہوگیا۔ وہ 78 برس کی تھیں۔ انہیں پدم بھوشن سے نوازا گیا تھا۔ انہیں تمل ناڈو، آندھرا پردیش، مہاراشٹر، گجرات، کیرالہ اور اڈیشہ کی ریاستی حکومتوں نے بھی اعزاز سے نوازا۔ وہ چنئی میں اپنے اپارٹمنٹ میں اکیلی رہتی تھی۔ اپارٹمنٹ کا دروازہ نہ کھلنے پر ان کی ملازمہ نے ان کے رشتہ داروں اور پولیس کو اطلاع دی۔ دروازہ توڑنے پر وہ گھر میں مردہ پائی گئی۔ انہوں نے مختلف ہندوستانی زبانوں میں ایک ہزار سے زائد فلموں میں ہزاروں گانوں کو آواز دی۔
یواین آئی۔ ظ ا