image
Friday, Apr 19 2024 | Time 17:46 Hrs(IST)
Entertainment » Bollywood

اکتوبر کو خاص فلم مانتے ہیں ورون دھون

اکتوبر کو خاص فلم مانتے ہیں ورون دھون

ممبئی، 10 اپریل (یو این آئی) بالی وڈ کے چاکلیٹی ہیرو رون دھون فلم ’اکتوبر‘ کو خاص مانتے ہیں۔

ورون دھون نے فلم اکتوبر کے بارے میں بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ فلم کی خاص بات یہ ہے کہ اس فلم کو میں نے اکتوبر کے آخر میں سائن کیا تھا اور یہ اتفاق بھی اس فلم کے ساتھ رہا۔
یہی نہیں انہیں فلم کی پیشکش بھی اکتوبر میں ہوئی اور فلم کی شوٹنگ بھی اکتوبر میں ہی ہوئی تھی اور یہ سب اس فلم کے لئے بہت خوش قسمتی کی بات ہے۔
اس فلم میں ایک حادثہ ہوتا ہےجو اکتوبر میں ہی ہوتا ہے لیکن فلم کا نام رکھنے کی وجہ صرف یہی نہیں ہے، بلکہ اور بھی کئی وجوہات ہیں اور کافی گہری ہیں۔

ورون دھون نے فلم کے پوسٹر کے بارے میں کہا کہ اس میں آپ جو پھول دیکھ رہے ہیں ، جاسمن کا وہ پھول بھی اکتوبر کے مہینے میں آتا ہے۔
فلم کے ڈائریکٹر سجيت دا نے مجھے ہدایت دے رکھی ہے کہ میں فلم کے بارے میں مزید جانکاری نہ دوں اس لئے میں اب اس سے زیادہ کچھ نہیں بولوں گا۔

سجیت سرکار کی ہدایت میں بنی یہ فلم 13 اپریل کو ریلیز ہوگی اور بنیتا سندھوکو اس فلم سے لانچ کیا جارہا ہے۔

یو این آئی۔
شا پ۔
1337

image