InternationalPosted at: Dec 14 2018 11:01AM وینزوئیلا میں رسوئی گیس کی تقسیم مرکز میں دھماکہ، دو ہلاک، چھ زخمی
کراکس 14 دسمبر (اسپوتنك) وینزوئیلا کے شمالی صوبہ مرانڈا میں ایک گھریلو رسوئی گیس کی تقسیم مرکز میں زبردست دھماکہ ہوا، جس کی وجہ سے دو افراد ہلاک اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
ای آئی اخبار نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ فائربریگیڈ کے اہلکار دھماکے سے لگی آگ کو بجھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اخبار نےاس جگہ کی تصاویر بھی شائع کی ہیں جس میں دھوئیں کے غبار اٹھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں۔
مقامی باشندوں نے بتایا کہ اس مرکز میں دھماکے کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے، گزشتہ اکتوبر میں بھی اس مرکز میں دھماکہ ہوا تھا۔
اسپوتنک۔ شا پ۔ 0857