InternationalPosted at: Jun 30 2020 10:35AM یوروپی یونین کے سفیر 72 گھنٹے میں ملک چھوڑیں: مادورو
بیونس آئرس، 30 جون (یو این آئی) ونیزویلا کے صدر نکولس مادورو نے راجدھانی کراکس واقع ای یو مشن کی سربراہ ایزابیل برلہانٹ پیڈروسا کو 72 گھنٹے کے دوران ملک چھوڑنے کا حکم دیا ہے۔
مسٹر مادورو نے منگل کو کہا کہ یوروپی یونین (ای یو) کی جانب سے ونیزویلا کے خلاف مزید سخت پابندیاں عائد کئے جانے کے فیصلے کے بعد انہوں نے یہ حکم دیا ہے۔
مسٹر مادورو نے ٹوئٹر پر نشر اپنے خطاب میں ونیزویلا کے کئی افسران کے خلاف یوروپی یونین کی پابندیوں کی فہرست میں توسیع کرنے کے فیصلے پر تنقید کی ہے۔ انہوں نے کہا ’’میں نے ای یو کے سفیر کو ملک چھوڑنے کے لئے 72 گھنٹے کا وقت دینے کا فیصلہ کیا ہے‘‘۔
یو این آئی۔ این یو۔