InternationalPosted at: Sep 11 2019 12:49PM وینیزوئیلاکی فوجی مشق کسی کو ڈرانے کےلئے نہیں:مادورو
بیونس آیرس،11ستمبر(اسپوتنک)وینیزوئیلا کے صدر نکولس مادورو نے کہا ہے کہ کولمبیا کی سرحد کے نزدیک بڑے پیمانے پر فوجی مشق کسی کو ڈرانے کےلئے نہیں بلکہ وینیزوئیلا کی سلامتی کےلئے کی جارہی ہے۔
مسٹر مادورو نے گزشتہ ہفتے اعلان کیا تھا کہ 10سے 28ستمبر کے درمیان کولمبیا کی سرحد کے نزدیک بڑے پیمانے پر فوجی مشق شروع کی جائےگا۔وینیزوئیلا فوجی مشق کے دوران کولمبیا سے متصل اپنی سرحد پر فضائی دفاعی نظام تعینات کرےگا۔
انہوں نے کہا،’’ہم کسی کو ڈرا نہیں رہے ہیں۔وینیزوئیلا کی فوج نے کسی کو ڈرانے اور دوسرے ملک کی سرحد پر قبضہ کرنے کے مقصد سے کبھی سرحد پار نہیں کی اور مستقبل میں بھی ایسا کبھی نہیں کرےگا۔ہماری فوج کا مرکزی نظریہ اپنے دفاع کی حکمت عملی ہے لیکن اگر اسے اپنے ملک کی سکیورٹی کےلئے ہتھیار اٹھانے پڑیں تو وینیزوئیلا کی فوج پورے طرح سے تیار ہے۔‘‘
واضح رہے کہ وینیزوئیلا میں اپوزیشن نے جنوری میں مسٹر مادورو کو اقتدار سے ہٹانے کی ناکام کوشش کی تھی جس کی وجہ سے صدر اور اپوزیشن کے درمیان زبردست جھڑپ ہوئی تھی۔مسٹر مادورو نے کولمبیا پر تختہ پلٹ اور ان کے قتل کی سازش کرنے میں اپوزیشن کی مدد کرنے کا الزام لگایا تھا اور اس وقت سے ہی وینیزوئیلا اور کولمبیا کے درمیان تعلقات اور متنازعہ ہوگئے۔حالانکہ کولمبیا ان الزامات کی تردید کرتا رہا ہے۔
اسپوتنک۔اےایم۔