image
Tuesday, Apr 23 2024 | Time 14:47 Hrs(IST)
National

ونکیا نائیڈو نے ایس فالی نریمن کو پبلک انتظامیہ میں مہارت کے لئے 19 واں لال بہادری شاستری قومی ایوارڈ پیش کیا

ونکیا نائیڈو نے ایس فالی نریمن کو پبلک انتظامیہ میں مہارت کے لئے 19 واں لال بہادری شاستری قومی ایوارڈ پیش کیا

نئی دہلی،22اکتوبر(یو این آئی )نائب صدرجمہوریہ ہند ایم وینکیا نائیڈو نے کہا کہ لال بہادر شاستری ایک مثالی رہنما تھے ان کی عاجزی ،حوصلہ اور جرت مندی کے علاوہ عزم مصمم، دیانتداری اور اخلاقی اساطیری حیثیت رکھتے تھے۔مسٹروینکیا نائیڈوآج یہاں ایس فالی نریمن کو پبلک انتظامیہ میں مہارت کے لئے 19 واں لال بہادری شاستری قومی ایوارڈ پیش کرنے کی تقریب میں موجود لوگوں سے خطاب کررہے تھے۔
آزادی کی جدوجہد میں شاستری جی کی سرگرم شرکت سے لے کر ان کے ملک کے وزیراعظم کے عہدے بننے تک کی زندگی کے اہم سنگ میل کا ذکر کرتے ہوئے نائب صدرجمہوریہ نے ان کی قائدانہ اسٹائل کی تعریف کی اور اس بات کی بھی ستائش کی نہ انہیں ہندوستان کے عوام نے پوری طرح سے قبول کیا۔ جناب نائیڈو نے ریلوے سے لے کر مواصلات اور صنعت کی مرکزی وزارت میں شاستری جی کے مختلف عہدوں پر رہ کر کام کرنے کا بھی ذکر کیا۔انہوں نے اس وقت کا بھی ذکر کیا جب شاستری جی نے ایک ریل حادثے کی اخلاقی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے ریلوے وزیر کی حیثیت سے استعفی دے دیا تھا انہو ں نے مزید کہا کہ یہ جذبہ ان کی دیانت داری اور اخلاقی نیت کا جیتا جاگتا ثبوت ہے۔
نائب صدرجمہوریہ نے شاستری جی اپنے ویڑن کے بارے میں پوری وضاحت رکھتے تھے۔انہوں نے کہا کہ شاستری جی نے 19 مہینے تک وزیراعظم حیثیت سے خدمات انجام دی اور ان کا یہ دور نہایت واقعات سے پرْ رہا۔انہو ں نے ان کے بہت سے کارناموں کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ شاستری جی نے سبز اور سفید انقلاب کو فروغ دیا۔انہوں نے سبز اور سفید انقلاب سے لے کر 1965 کی ہند پاک کی جنگ کے دوران ہندوستان کو کامیابی سے آگے لے جانے کے لئے اہم کارنامے انجام دیئے۔
نائب صدرنے کہا کہ شاستری جی نے بہت سے سخت فیصلے لئے اور ہندوستان کی سلامتی اور قومی مفادات کو اوپر رکھا۔نائب صدر نے عوام کو اوپر اٹھانے کے شاستری جی کے ویڑن کو ا?گے لے جانے کے لئے لال بہادر شاستری نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ کی ستائش کی اور کہا کہ اس نے اپنے طلباء میں سماجی اور اخلاقی قدروں کو اہمیت دی ہے۔انہوں نے جناب فالی ایس نریمن کو پبلک انتظامیہ میں مہارت کے لئے 19 واں لال بہادر شاستری ایوارڈ دینے پر مبارکباد دی اورقانون کے شعبے میں ان کی اہم کنٹری پوشن کی تعریف کی۔
جاری۔یو این آئی۔ ع ا۔م الف

خاص خبریں
دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

دوسرے مرحلے میں شمالی بنگال کی تین سیٹوں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں پولنگ

کلکتہ 23اپریل (یواین آئی)لوک سبھاانتخابات کے دوسرے مرحلے کے دوران مغربی بنگال کے شمالی خطہ کی تین سیٹیں دارجلنگ، رائے گنج اور بالور گھاٹ میں 26اپریل کو پولنگ ہونی ہے۔

...مزید دیکھیں
آخر کار جیل انتظامیہ نے کجریوال کو انسولین دی:آپ

آخر کار جیل انتظامیہ نے کجریوال کو انسولین دی:آپ

نئی دہلی، 23 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) نے کہا ہے کہ جیل انتظامیہ نے آخر کار وزیر اعلی اروند کجریوال کو ان کی بڑھتی ہوئی شوگر کے لئے انسولین دے دی۔

...مزید دیکھیں
مودی  مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

مودی مدھیہ پردیش میں تین پارلیمانی حلقوں میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی مدھیہ پردیش میں لوک سبھا انتخابی مہم کے مقصد سے ریاست میں اپنے ایک روزہ قیام کے دوران کل تین پارلیمانی حلقوں میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

نڈا آج مدھیہ پردیش میں انتخابی مہم چلائیں گے

بھوپال، 23 اپریل (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی کے صدر جگت پرکاش نڈا آج مدھیہ پردیش کے تین پارلیمانی حلقوں میں پارٹی امیدواروں کی حمایت میں مہم چلائیں گے۔

...مزید دیکھیں
قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی،  4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

قنوج : گورکھپور سے دہلی جارہی سلیپر بس آگرہ ایکسپریس وے پر ٹرک سے ٹکرائی، 4 افراد جاں بحق، 30 زخمی

قنوج، 23 اپریل (یو این آئی) اترپردیش کے قنوج ضلع کے ٹھٹھیا علاقے میں آج علی الصبح بس اور ٹرک کے درمیان زبردست ٹکرمیں چار مسافروں کی موت ہو گئی جبکہ 30 ​​دیگر زخمی ہو گئے۔

...مزید دیکھیں
ملک کے مسلمان اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو چاہئے کہ نئے پر کے ساتھ پرواز کرنا سیکھیں: ڈاکٹر راشد حسین

ملک کے مسلمان اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو چاہئے کہ نئے پر کے ساتھ پرواز کرنا سیکھیں: ڈاکٹر راشد حسین

نئی دہلی/فاربس گنج، 23اپریل (یو این آئی) ملک کے شاہینوں سے نئی پرواز کی اپیل کرتے ہوئے ایم بی آئی ٹی کے پرنسپلپروفیسر ڈاکٹر راشد حسین نے کہا کہ ملک کے مسلمانوں اور خاص طور پر مسلم نوجوانوں کو چاہئے کہ نئے پر کے ساتھ پرواز کرنا سیکھیں اور علاقے میں معیاری اسکول، کالج کی بنیاد رکھیں۔

...مزید دیکھیں
بارہمولہ میں 8 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

بارہمولہ میں 8 منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج:پولیس

سری نگر، 23 اپریل (یو این آئی) منشیات فروشوں کے خلاف جنگ کو جاری رکھتے ہوئے پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آٹھ بدنام زمانہ منشیات فروشوں کے خلاف پی ٹی آئی این ڈی پی ایس ایکٹ کے تحت مقدمے درج کئے ہیں۔

...مزید دیکھیں

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image