image
Thursday, Apr 25 2024 | Time 16:01 Hrs(IST)
National

سپریم کورٹ رام جنم بھومی بابری مسجد تنازع کا جلد نپٹارہ کرے: وی ایچ پی

سپریم کورٹ رام جنم بھومی بابری مسجد تنازع کا  جلد  نپٹارہ  کرے: وی ایچ پی

نئی دہلی، 25 جون (یو این آئی) وشو ہندو پریشد (وی ایچ پی) نے آج کہا کہ اسے سپریم کورٹ سے توقع ہے کہ ایودھیا کے شري رام جنم بھومی بابری مسجد معاملے کی روزانہ سماعت کرے۔ اگر اس معاملے کو ٹالنے کی کوشش کی گئی ، تو یہ سنت سماج کی رہنمائی سے آگے کی حکمت عملی طے کرے گی ۔
وی ایچ پی کی منیجنگ کمیٹی کے دو دن کے سالانہ اجلاس کے اختتام کے بعد اس میں کئے گئے فیصلوں کی اطلاع دیتے ہوئے بین الاقوامی ورکنگ صدر آلوک کمار نے نامہ نگاروں سے کہا کہ ایودھیا کے رام مندر کے معاملے میں سپریم کورٹ کو چھ جولائی کو سماعت ہونی ہے۔ ہم امید کرتے ہیں کہ یومیہ سماعت ہو اور فیصلہ جلد آئے ۔
انہوں نے کہا کہ انہیں لگتا ہے کہ روزانہ سماعت سے دو تین ماہ کے اندر فیصلہ آ سکتا ہے اور خوبصورت رام مندر کی تعمیر اسی سال شروع کیا جا سکتا ہے۔ اگر عدالت نے ٹال مٹول کرکے معاملے کو لٹکانے کی کوشش کی تو وہ انتظار نہیں کریں گے اور سنت سماج سے رہنمائی حاصل کرکے اسی پر آگے بڑھیں گے۔
انہوں نے بار بار کہا کہ وی ایچ پی صرف قانونی عمل کے ذریعہ رام مندر کی تعمیر کے حق میں ہے۔ یہ پوچھے جانے پر کہ اگر عدالت مندر کے بغل میں مسجد بنانے کو کہہ دے تو کیا وی ایچ پی اس منظور کر لے گی، اس پر مسٹر کمار نے کہا کہ عدالت کے سامنے مسجد کہاں بنے، یہ سوال زیر غور نہیں ہے۔ عدالت میں رام جنم بھومی یا بابری مسجد کی زمین کی ملکیت پر فیصلہ دینے کا معاملہ زیر التوا ہے۔
ایک سوال کے جواب میں، مسٹر کمار نے کہا کہ مندر کے قریب ایک مسجدکی تعمیر، انہیں قبول نہیں۔ اگر مسلم سماج ایودھیا کی اس کے باہر مسجد بنانے کی بات کہے تو وہ ان کا تعاون کرنے کو تیار هیں ۔
یو این آئی۔ ع ا۔

خاص خبریں
مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

مودی اور راہل کے خلاف شکایتوں پر الیکشن کمیشن نے پارٹیوں کو نوٹس بھیجے

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) الیکشن کمیشن نے وزیر اعظم اور بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے اسٹار کمپینر نریندر مودی اور کانگریس کے اسٹار کمپینر راہل گاندھی کی طرف سے عوامی بیانات کے ذریعے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی سے متعلق شکایت درج کی ہے۔

...مزید دیکھیں
راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

مرینہ، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 'وراثتی ٹیکس سے متعلق معاملے پر آج مسلسل دوسرے دن کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس پہلے بھی کانگریس حکومت کے دور میں لاگو ہوا تھا، لیکن ماضی کی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے جائیداد حاصل کرنے کے لیے ان کے بیٹے اور اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اس ٹیکس کو ختم کیا اور اب اس کا معاملہ طے کرنے کے بعد کانگریس اقتدار میں آکر اسی قانون کو مزید سختی سے نافذ کرنا چاہتی ہے۔

...مزید دیکھیں
او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

او بی سی ریزروسیشن میں ڈاکہ ڈالنا چاہتی ہے کانگریس:مودی

آگرہ:25اپریل(یواین آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے جمعرات کو کانگریس پر منھ بھرئی کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ کانگریس او بی سی ریزرویشن کے کوٹے میں چوری کر مذہب کی بنیاد پر ریزرویشن دینے کی خواہاں ہے۔

...مزید دیکھیں
دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

دھنکھڑنے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) نائب صدر جمہوریہ اور راجیہ سبھا کے چیئرمین جگدیپ دھنکھڑ نے آج ایوان کے نو منتخب اراکین کو حلف دلایا۔

...مزید دیکھیں
آپ  کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

آپ کی دہلی والوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل

نئی دہلی، 25 اپریل (یو این آئی) عام آدمی پارٹی (آپ) کے سینئر لیڈر اور کابینہ کے وزیر سوربھ بھاردواج نے جمعرات کو دہلی کے لوگوں سے 'ووٹ دے کر جیل کا جواب' دینے کی اپیل کی ہے۔

...مزید دیکھیں
جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

جے ڈی یو لیڈر سوربھ کمار کا قتل

پٹنہ، 25 اپریل (یو این آئی) بہار کی راجدھانی پٹنہ میں بدھ کی رات جنتا دل یونائیٹڈ (جے ڈی یو) کے لیڈر سوربھ کمار کو گولی مار کر قتل کر دیا گیا جبکہ ان کا دوست زخمی ہو گیا۔

...مزید دیکھیں
ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

ہم اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں: ڈاکٹر فاروق عبداللہ

سری نگر، 25 اپریل (یو این آئی) نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلیٰ ڈاکٹر فاروق عبداللہ کا کہنا ہے کہ انڈیا الائنس کے تحت ہم سب اپنے تشخص اور آئین کو بچانے کے لئے اکٹھے ہوئے ہیں۔

...مزید دیکھیں
راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

راجیو گاندھی نے اپنی جائیداد بچانے کے لیے وراثتی ٹیکس ختم کیا: مودی

25 Apr 2024 | 3:41 PM

مرینہ، 25 اپریل (یو این آئی) وزیر اعظم نریندر مودی نے 'وراثتی ٹیکس سے متعلق معاملے پر آج مسلسل دوسرے دن کانگریس پر حملہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ٹیکس پہلے بھی کانگریس حکومت کے دور میں لاگو ہوا تھا، لیکن ماضی کی وزیر اعظم اندرا گاندھی سے جائیداد حاصل کرنے کے لیے ان کے بیٹے اور اس وقت کے وزیر اعظم راجیو گاندھی نے اس ٹیکس کو ختم کیا اور اب اس کا معاملہ طے کرنے کے بعد کانگریس اقتدار میں آکر اسی قانون کو مزید سختی سے نافذ کرنا چاہتی ہے۔

جمہوریت کو زندہ رکھنے کے لیے ووٹنگ ضروری ہے: بیروا

22 Apr 2024 | 7:19 PM

دھرم شالہ، 22 ​​اپریل (یو این آئی) ہماچل پردیش کے کانگڑا کے ضلع الیکشن افسر اور ڈپٹی کمشنر ہیمراج بیروا نے ڈپٹی کمشنر کے آڈیٹوریم میں کانگڑا ضلع میں ووٹر بیداری کے لیے رسمی طور پر تھیم سانگ 'یہ قیمتی ہے ووٹ میرا اسے کریں گے استعمال'گیت پیر کو آفس میں لانچ کیا گیا۔

...مزید دیکھیں
image