NationalPosted at: Sep 14 2018 3:56PM وینکیا نائیڈو تین ملکوں کے دورے پر روانہ
نئی دہلی، 14ستمبر (یو این آئی)نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو سربیا، مالٹا اور رومانیہ کے سات دنوں کے دورے پر آج روانہ ہوگئے۔
مسٹر نائیڈو کے ساتھ امور خزانہ کے وزیر مملکت شیو پرتاپ شکلا اور چار ممبران پارلیمنٹ بھی گئے ہیں۔
مسٹر نائیڈو پہلے مرحلے میں سربیا پہنچیں گے جہاں صدر الگزینڈر و وسس ان کے اعزاز میں ضیافت دیں گے۔مسٹر نائیدو قومی اسمبلی کی اسپیکر محترمہ ماجا گوجکووک کے ساتھ الگ سے میٹنگ کریں گے۔ وہ وزیر اعظم محترمہ اینا برنبیک سے بھی ملاقات کریں گے۔ نائب صدر نامعلوم شہیدوں کی یادگار پر گلہائے عقیدت پیش کریں گے۔
مسٹر نائیڈو قومی اسمبلی کے خصوصی اجلاس کو خطاب کریں گے۔ وہ ہندوستان سربیا بزنس فورم او رہندوستانی کمیونٹی کو بھی خطاب کریں گے۔
نائب صدر سولہ سے اٹھارہ ستمبر تک مالٹا کے دورے پر رہیں گے۔ مالٹا کی صدر محترمہ میری لوسی کولیرو پریسا کے ساتھ ملاقات کریں گے جو ان کے اعزاز میں ضیافت کا اہتمام کریں گی۔ نائب صدر پارلیمنٹ کی اسپیکر ڈاکٹر انجیلو فروجیا اور کارگذار وزیر اعظم ایورسٹ برتولو سے بھی ملاقا ت کریں گے۔ وہ ہند۔ مالٹا بزنس فورم اور ہندوستانی کمیونٹی سے بھی خطاب کریں گے۔
مسٹر نائیدو اٹھارہ سے بیس ستمبر تک رومانیہ میں رہیں گے۔ وہ رومانیہ کی سینٹ کے چےئرمین کے ساتھ میٹنگ کریں گے۔ وہ رومانیہ کے صدر، وزیر اعظم اور چیمبر آف ڈیپوٹیز کے چےئرمین سے بھی ملاقات کریں گے۔
یو این آئی ج ا