NationalPosted at: Aug 11 2020 10:54PM نائب صدر نے جنم اشٹمی کی نیک خواہشات دیں
نئی دہلی، 11 اگست (یو این آئی) نائب صدر ایم وینکیا نائیڈو نے ملک کے عوام کو جنم اشٹممی کی مبارکباد دیتے ہوئے ان کی خوشحالی اور صحت کی تمنا کی۔
مسٹر نائیڈو نے جنم اشٹمی کے قبل کی شام یہاں جاری ایک پیغام میں کہا کہ شری کرشن کے آٹھویں اوتار بھگوان شری کرشن کی زندگی فرض پر عمل کرنے کا پیغام دیتی ہے۔ ان کی ساری زندگی فرائض کی انجام دہی کی نشاندہی کرتی ہے۔ انہوں نے کہا ’’جنم اشٹمی کے اس موع پر میں تمام اہل وطن کو نیک خواہشات پیش کرتا ہوں‘‘۔
مسٹر نائیڈو نے کہا کہ شری کرشن کے پیغام گیتا بھاگوت پوری انسانیت کے لئے ترغیب کا ایک ذریعہ ہے۔ کورونا وائرس کو دیکھتے ہوئے نائب صدر نے لوگوں سے جنم اشٹمی کے تہوار کو سادگی کے ساتھ منانے اور حفاظت کے تمام معیاروں پر عمل کرنے کی درخواست کی۔
نائب صدر نے کہا ’’اس مقدس موقع پر آئیے ہم سب اپنا فرض ادا کرنے اور صحیح راستے پر چلنے کا عزم کریں۔ یہ تہوار ہمارے ملک میں خوشی، خوشحالی، صحت اورامن لائے‘‘۔
یو این آئی۔ این یو۔