InternationalPosted at: Sep 27 2021 4:12PM ویت نام بن سکتا ہے جنوب مشرقی ایشیا میں اسپوتنک- وی ویکسین کی پیداوار کا سب سے بڑا مرکز
ماسکو ، 27 ستمبر (یو این آئی/اسپوتنک) ویت نام جنوب مشرقی ایشیا میں روس کی اسپوتنک-وی ویکسین کی پیداورکا سب سے بڑا مرکز بن سکتا ہے۔
روس میں ویت نام کے سفیر ڈانگ منہا خوئی نے اسپوتنک کے ساتھ ایک انٹرویو میں اطلاع دی ۔ انہوں نے کہا کہ ویت نام نے مارچ میں سپوتنک- وی کا رجسٹریشن کیا ۔ اس کے بعد وہاں کی معروف دوا ساز کمپنی ’وابائیوٹیک ‘نے ویری فکیشن سرٹیفکیٹ حاصل کیا اور جولائی میں ویکسین کی پہلی کھیپ بوتلوں میں بھری ۔
انہوں نے کہا کہ یہ حقائق بہت اہم ہیں کہ وابائیوٹیک نے اسپوتنک وی ویکسین کو کامیابی سے بوتل بند کر دیا ہے۔ ویت نام میں اسپوتنک واحد ویکسین ہے جسے ٹیکنالوجی کی منتقلی میں ابتدائی کامیابی ملی ہے ۔ ایسی صورت حال میں ویت نام ویکسین کی گھریلو مانگ کو یقینی بنانے کے لیے نہ صرف بنیاد تیار کر رہا ہے بلکہ آہستہ آہستہ جنوب مشرقی ایشیا میں اسپوتنک وی ویکسین کی پیداوار کے مرکز میں تبدیل ہو رہا ہے۔
یواین آئی ۔ ک ج