NationalPosted at: Jun 13 2018 4:19PM کیجریوال کے دھرنے کے جواب میں بی جے پی کا دھرنا
نئی دہلی،13جون (یو این آئی) بھارتیہ جنتا پارٹی(بی جے پی) نے اروند کیجریوال کی قیادت میں راج نواس دفتر میں دھرنے کو زورزبردستی، ڈرانے ، دھمکانے کی سیاست اور آئین اور جمہوری نظام پر سخت حملہ قرار دیتے ہوئے وزیراعلی کے دفتر پر بدھ کو دھرنا شروع کردیا۔
دہلی اسمبلی میں اپوزیشن کے لیڈر وجیندر گپتا ، رکن پارلیمان پرویش کمار، رکن اسمبلی منجندر سنگھ سرسا، جگدیش پردھان اور کیجریوال حکومت کے سابق وزیر کپل مشرا دھرنے میں شامل ہیں۔
مسٹر گپتانے دہلی حکومت میں کام کرنے والے انڈین ایڈمنسٹریٹیو سروس (آئی اے ایس) کے حکام کے ’ہڑتال‘ پر ہونے کے مسٹر کیجریوال کے الزامات کو خارج کرتے ہوئے کہاکہ اگر دہلی میں حکام کام نہیں کررہے ہیں تو بجٹ کیسے پیش ہوا۔ دہلی اسمبلی میں پوچھے گئے سوالات کے جواب کیسے دےئے جاتے رہے۔
جاری یو این آئی ۔ م ع۔ 1450