OthersPosted at: Nov 26 2022 7:56PM بالی ووڈ اداکار وکرم گوکھلے کا پونے اسپتال میں موت
پونے،26نومبر(یو این آئی) ٹیلی ویژن اور فلم انڈسٹری کے جانے مانے اداکار وکرم گوکھلے کا ہفتے کو پونے کے اسپتال میں انتقال ہو گیا۔وہ 77سال کے تھے۔
فلم اداکار گوکھلے کافی دنوں سے بیمار چل رہے تھے۔ گزشتہ 15دنوں سے پونے کے ایک بڑے اسپتال میں ان کا علاج چل رہا تھا اور انھیں حیات بخش نظام پررکھا گیاتھا۔ زندگی اور موت کے درمیان کئی دنوں تک جنگ لڑنے کے بعد وکرم گوکھلے ہار گئے اور آخر کار انھوں نے آج دیا کو الوداع کہہ دیا۔
غور طلب ہے کہ کچھ دنوں پہلے سنیما اور ٹی وی کی مشہور اداکارہ تبسم گوول کا انتقال ہو گیاتھا۔ ان کے جانے سے بالی ووڈ ابھر نہیں پایا تھاکہ ایسے میں وکرم گوکھلے کی موت کے خبر نے فلم انڈسٹری اور ان کے چاہنے والوں کو گہرا صدمہ لگا ہے۔
جمعرات کو ٹی وی ادکار کی موت کی خبرا ڑی تھی جس کے بعد اجے دیوگن، رتیش دیشمکھ،علی گونی، جاوید جعفری سمیت کئی بالی ووڈ اداکاروں نے ٹویٹر پر ٹویٹ کرکے افسوس کاا ظہار کیا تھا۔ دیناناتھ منگیشکر اسپتال کے ڈاکٹر دھننجے کیلکر اور اداکار کی بیٹی نے بعد میں افواہوں کی تردید کی۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق، وکرم گوکھلے کی طبیعت اچانک بگڑ نے کے بعدانھیں پونے کے دینا ناتھ منگیشکراسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ جہاں مسلسل ان کی طبیعت بگڑتی جا رہی تھی جس کے بعد انھیں وینٹی لیٹر سپورٹ پر رکھا گیا۔ وکرم گوکھلے کے جسم کے زیادہ تر حصوں نے کام کرنا بند کر دیاتھا۔
وکرم گوکھلے کے 40سے زیادہ سالوں کے کریئر میں انھوں نے مراٹھی بالی ووڈ فلموں میں کام کیاتھا۔ جس میں 1990میں امیتھابھ بچن کی اداکاری ’اگنی پتھ‘ اور 1999میں سلمان خان اور ایشویہ رائے بچن کے ساتھ ’ہم دل دے چکے صنم‘ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ ہے رام،’تم بن‘ ہچکی اور مشن منگل جیسی فلموں میں انھوں نے مضبوط اداکاری کا لوہا منوایا تھا۔ ان کی آخری فلم اس سال ریلیز ہوئی شلپا شٹی کی نکما تھی، جو اس سال 17جون کو ریلیز ہوئی تھی۔
وکرم گوکھلے کی مراٹھی فلم ’انومیت‘ میں ان کے مضبوط کردار کے لئے انھیں 2010میں بیسٹ ایکٹر کا ایوارڈ ملا تھا۔ وکرم کوکھلے نہ صرف اچھے انسان تھے بلکہ وہ منجھے ہوئے اداکارتھے۔وہ پونے میں ایکٹنگ اسکول بھی چلاتے تھے۔
یو این آئی۔ خ س۔